‫‫کیٹیگری‬ :
21 November 2016 - 22:52
News ID: 424609
فونت
عراقی صدر جمھوریہ کا اعلان:
عراق کے صدر جمھوریہ فواد معصوم نے اپنے بیان میں کہا: موصل کو عنقریب داعش کے قبضے سے مکمل آزاد کرا لیا جائےگا۔
فواد معصوم


رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، عراقی صدر کے جاری کردہ بیان کے مطابق عراق کی مسلح افواج صرف عراقی عوام کے مفادات کا تحفظ نہیں، بلکہ پورے خطے اور دنیا کے مفادات کا دفاع کر رہی ہیں۔

صدر فواد معصوم نے کہا کہ عراق کی مسلح افواج نے داعش کو شکست دیکر قلیل مدت میں دو صوبوں کو مکمل طور سے داعش کے قبضے سے آزاد کرا لیا ہے۔
 

ادھر عراق کے سابق وزیراعظم نوری المالکی نے عوامی رضاکار فورس حشدالشعبی کے کمانڈروں کے ساتھ ملاقات میں موصل میں عام شہریوں کے تحفظ کو یقینی بنانے اور آزاد ہونے والے علاقوں کی تعمیر نو کی ضرورت پر زور دیا ہے۔

انہوں نے فوجی حکام کے ساتھ ملاقات میں، تلعفر اور دیگر علاقوں میں مسلح افواج  اور عوامی رضاکار فورس کی پیشقدمی کے بارے میں بھی تبادلہ خیال کیا۔/۹۸۸/ن۹۴۰

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬