‫‫کیٹیگری‬ :
22 November 2016 - 21:12
News ID: 424613
فونت
حضرت آیت ‌الله موسوی اردبیلی جو کہ تھران کے اسپتال میں زیر علاج ہیں ان کی جسمانی حالت پہلے سے اب بہتر بتائی جا رہی ہے ۔
آیت ‌الله موسوی اردبیلی

رسا نیوز ایجنسی کے رپورٹر کی رپورٹ کے مطابق حوزہ علمیہ قم کے مشہور و معروف استاد و مرجع تقلید حضرت آیت الله موسوی اردبیلی کو گزشتہ روز طبیعت ناساز ہونے کی وجہ سے تہران کے لالہ اسپتال میں علاج کے لئے ایڈمیڈ کیا گیا تھا ۔

موصولہ رپورٹ کے مطابق مرجع تقلید کے پیٹ میں تکلیف ہو رہی تھی اور بخار کے ساتھ ساتھ انفیکشن بھی ہو گیا تھا جس کی وجہ سے جسمانی حالات بہت ہی نازک ہو چکا تھا ۔

حضرت آیت ‌الله موسوی اردبیلی کا معالجہ کرنے والے ڈاکٹروں کے بیان کے مطابق مرجع تقلید کو اسپتال میں داخل کیا گیا تھا اس کے تین گھنٹہ کے بعد ہی ان پر دل کا دورہ ہو گیا تھا کہ جس کو اسپتال کے بڑے ڈاکٹروں کے گروہ نے اپنی محنت سے کنٹرول کر لیا ۔

قابل ذکر ہے کہ حضرت آیت الله موسوی اردبیلی کی جسمانی حالت اس وقت پہلے سے بہتر ہے ان کا بلڈ پریشر اور قلب بھی پہلے سے صحیح ہے ؛ اس وقت عارضی طور سے تنفسی وسیلہ کا استفادہ کرتے ہیں اور علاج کے پہلے ایام سے اس وقت قلب و گردے کی وضعیت مناسب ہے اور کما کی حالت میں نہیں ہیں ۔ /۹۸۹/ف۹۳۰/ک۲۴۰/

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬