
قائد انقلاب اسلامی نے آج صبح تہران کے ایک اسپتال میں حاضر ہو کر حوزہ علمیہ قم کے مشہور و معروف استاد حضرت آیت الله موسوی اردبیلی کی عیادت کی ۔
رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق قائد انقلاب اسلامی حضرت آیت الله خامنه ای نے آج صبح بروز سہ شنبہ تہران کے ایک اسپتال میں حاضر ہو کر قم المقدس کے مرجع تقلید حضرت آیت الله موسوی اردبیلی کی عیادت کی ۔
رہبر معظم انقلاب اسلامی نے آیت اللہ موسوی اردبیلی کی صحت کے لئے دعا کی اور ان کے علاج و معالجہ کے سلسلے میں انجام پانے والے اقدامات کا قریب سے جائزہ لیا۔
قابل ذکر ہے کہ حضرت آیت الله موسوی اردبیلی کا معالجہ کرنے والے ڈاکٹروں کے بیان کے مطابق مرجع تقلید کو اسپتال میں داخل کیا گیا تھا اس کے تین گھنٹہ کے بعد ہی ان پر دل کا دورہ ہو گیا تھا کہ جس کو اسپتال کے بڑے ڈاکٹروں کے گروہ نے اپنی محنت سے کنٹرول کر لیا ۔
حضرت آیت الله موسوی اردبیلی کی جسمانی حالت اس وقت پہلے سے بہتر ہے ان کا بلڈ پریشر اور قلب بھی پہلے سے صحیح ہے ؛ اس وقت عارضی طور سے تنفسی وسیلہ کا استفادہ کرتے ہیں اور علاج کے پہلے ایام سے اس وقت قلب و گردے کی وضعیت مناسب ہے اور کما کی حالت میں نہیں ہیں ۔/۹۸۹/ف۹۳۰/ک۲۴۶/