‫‫کیٹیگری‬ :
23 November 2016 - 17:20
News ID: 424634
فونت
ایران کے مرجع تقلید آیت اللہ سید عبدالکریم موسوی اردبیلی دعوت حق کو لبیک کہتے ہوئے دار فانی سے رخصت ہو گئے۔
آیت ‌الله موسوی اردبیلی

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، آیت اللہ موسوی اردبیلی کو گذشتہ دنوں تہران کے لالہ اسپتال میں داخل کیا گیا تھا جہاں ڈاکٹروں نے ان کا علاج معالجہ کیا تاہم وہ دل کی بیماری کے سبب بدھ کی صبح کو اپنے خالق حقیقی سے جا ملے۔

آیۃ اللہ موسوی اردبیلی انیس سو پچیس میں شمال مغربی ایران کے صوبے اردبیل میں پیدا ہوئے تھے۔

آیۃ اللہ موسوی اردبیلی انیس سو اکیاسی سے انیس سو نواسی تک اسلامی جمہوریہ ایران کے چیف جسٹس کے عہدے پر فائز تھے ۔

آیت اللہ موسوی اردبیلی کو حضرت امام خمینی نے اپنے ایک حکم میں آیت اللہ شہید بہشتی کی شہادت کے بعد ایرانی عدلیہ کا سربراہ مقرر کیا تھا۔ انھیں انقلاب اسلامی کا اہم رکن تصور کیا جاتا تھا۔

حضرت آیت الله موسوی اردبیلی کا مختصر زندگی نامہ

آپ کی ولادت

حضرت آيت اللہ العظمى‏ موسوى اردبيلى ۱۳ رجب 1344 ھ ق اميرالمؤمنين‏ علی ابن ابی طالب عليهما السلام کی ولادت کے روز ایران کے شھر اردبیل میں پیدا ہوئے اور آپ کا عالم دین گھرانے سے تعلق تھا ۔

آپ کے والد گرامی مرحوم سيد عبدالرحيم اور آپ کی والدہ گرامی نیک طینت خاتون مرحومہ سيده خديجہ تھیں ، آپ کی آٹھ بہنیں اور خود اکلوتے بیٹے تھے ، آپ کی والدہ گرامی اپ کے بچپنے ہی میں بیماری کے سبب انتقال کر گئیں تو آپ کی بہنوں نے کی آپ کی پرورش کی ۔

رسا نیوز ایجنسی حضرت آیت الله موسوی اردبیلی کے انتقال پر حوزہ علمیہ قم ، مراجع تقلید ، علمائے کرام اور آپ کے گھرانے کو تہہ دل سے تعزیت پیش کرتا ہے ۔/۹۸۸/ ن۹۳۰/ ک۳۰۰

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬