‫‫کیٹیگری‬ :
23 November 2016 - 22:28
News ID: 424639
فونت
رہبر انقلاب اسلامی آیۃ اللہ العظمی سید علی خامنہ ای نے فرمایا ہے کہ بعض دشمن عناصر اربعین حسینی کو مٹانے یا اس میں انحراف پیدا کرنے کے درپے ہیں تاہم وہ اپنے مقصد میں کامیاب نہیں ہوں گے۔
 رھبر معظم انقلاب

 

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایرانی رضا کار فورس، بسیج کے اعلی کمانڈروں، افسران اور اہلکاروں نے بدھ کے روز رہبر انقلاب اسلامی آیۃ اللہ العظمی خامنہ ای سے ملاقات کی۔ رہبر انقلاب اسلامی نے اس موقع پر اپنے خطاب میں چہلم امام حسین (ع) کے ملین مارچ کا ذکر کرتے ہوئے فرمایا کہ اربعین کے جلوس اور چہلم امام حسین (ع) کے پیدل مارچ میں دسیوں لاکھ افراد کی شرکت، بصیرت کے ساتھ ان کے عشق اور قلبی لگاؤ کی علامت ہے-  

آیۃ اللہ العظمی خامنہ ای نے عراقی عوام کی جانب سے زائرین امام حسین کی پذیرائی کی قدردانی کرتے ہوئے فرمایا کہ بعض دشمن عناصر اربعین حسینی کو مٹانے یا اس میں انحراف پیدا کرنے کے درپے ہیں تاہم وہ اپنے مقصد میں کامیاب نہیں ہوں گے اور یقینی طور پر یہ عظیم نعمت الہی ایران اور عراق کی قوموں کے لئے استقامت و پائیداری اور سرافرازی و سربلندی کا باعث بنے گی-

 رہبر انقلاب اسلامی نے امریکی کانگریس میں ایران کے خلاف پابندیوں کی مدت میں مزید دس سال توسیع کئے جانے کا ذکر کرتے ہوئے فرمایا کہ امریکہ کی موجودہ حکومت نے اب تک متعدد بار ایٹمی معاہدے کی خلاف ورزی کی ہے اور اس نے حال ہی میں ایران کے خلاف پابندیوں کی مدت میں مزید دس سال کی توسیع کر دی ہے اور اسلامی جمہوریہ ایران اس اقدام کے خلاف شدید ردعمل ظاہر کرے گا-  

آپ نے فرمایا کہ اگر یہ پابندیاں عائد کردی جاتی ہیں تو یقینی طور پر مشترکہ جامع ایکشن پلان کی کھلی خلاف ورزی ہو گی اور ایران اس اقدام کا ٹھوس اور بھرپور جواب دے گا-  

رہبر انقلاب اسلامی نے اسلامی جمہوریہ ایران کے حکام اور جوہری معاہدے میں کردار ادا کرنے والوں کے ان بیانات کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہ جن میں انہوں نے ایٹمی سمجھوتے کا مقصد دباؤ ختم ہونا یا پابندیاں اٹھایا جانا بتایا ہے، فرمایا کہ ایٹمی سمجھوتہ یا وہی مشترکہ جامع ایکشن پلان ، ایران کی قوم اور ملک پر دباؤ کے وسیلے میں تبدیل نہیں ہونا چاہئے-  

رہبر انقلاب اسلامی نے ایران اور امریکی حکومت سے متعلق مسائل کے بارے میں فرمایا کہ اس وقت اس بات کا امکان نہیں ہے کہ امریکہ میں برسر اقتدار آنے والی نئی حکومت کے بارے میں کوئی فیصلہ کریں- آیۃ اللہ العظمی سید علی خامنہ ای نے فرمایا ایران عوامی طاقت پر بھروسہ کرتے ہوئے دنیا کی کسی بھی طاقت سے خوف نہیں کھاتا-

حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے علاقے کے بعض ملکوں میں بسیج کو آئیڈیل اور نمونہ قرار دینے اور اس آئیڈیل کو نقصان پہنچانے کی دشمن کی سازشوں اور منصوبوں کا ذکر کرتے ہوئے فرمایا کہ دشمن کے بہت اہم منصوبوں میں سے ایک نفوذ اور دراندازی ہے کہ جس کے تعلق سے گذشتہ ایک سال کے دوران بارہا خبردار کیا گیا ہے-/۹۸۸/ن۹۴۰

 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬