ڈیرہ اسماعیل خان میں چہلم امام حسین (ع) پرامن طور پر اختتام پذیر ہوا
ڈیرہ اسماعیل خان میں چہلم سید الشہداء کا آخری مرکزی جلوس پرامن طور پر اختتام پذیر ہو چکا ہے۔
رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق ڈیرہ اسماعیل خان میں چہلم سید الشہداء کا آخری مرکزی جلوس پرامن طور پر کچھ دیر قبل اختتام پذیر ہو چکا ہے۔
مرکزی جلوس کا آغاز نماز ظہرین کے بعد امام بارگاہ حضرت غازی عباس المعروف تھلہ گھائیانوالہ سے بعد از مجلس عزا ہوا۔
یہ جلوس نماز مغربین کے وقت امام بارگاہ امام حسین (ع) المعروف تھلہ حیدر شاہ شیرازی پر پہنچا۔ جہاں نماز کا وقفہ کیا گیا اور نیاز و لنگر تقسیم کیا گیا۔
مغربین کے بعد اسی امام بارگاہ سے یہ جلوس تعزیے کے ساتھ برآمد ہوا۔ جو کہ چار گھنٹے بعد امام بارگاہ و جامع مسجد شیعہ لاٹو فقیر میں اختتام پذیر ہوا۔
تعزیہ کے مرکزی جلوس میں متعدد ماتمی سنگتوں اور عزاداروں کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ جلوس کے دوران سبیل و نیاز کا وسیع پیمانے پر اہتمام تھا۔
آخری جلوس کے ساتھ چہلم امام حسین (ع) پرامن طور پر اختتام پذیر ہوا، بہتر انتظامات پر عزاداران مظلوم کربلاء نے انتظامیہ کا شکریہ ادا کیا۔/۹۸۹/ف۹۴۰/