رسا نیوز ایجنسی کے رپورٹر کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کے شہر تہران کے خطیب نماز جمعہ حجت الاسلام کاظم صدیقی نے نماز جمعہ کے خطبے میں عراقی شہر حلّہ میں دہشت گردانہ حملہ کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا : امام حسین علیہ السلام کی راہ میں شہادت، زائرین اور عاشقان حسین کے لئے ایک افتخار اور اعزاز ہے۔
عراق میں دہشت گردی کاروائی میں سینکڑوں ایرانی اور دوسرے ممالک کے زائرین کی شہادت کی طرف اشارہ کرتے ہوئے شہید ہونے والے زائرین کے اہل خانہ کی خدمت میں تعزیت پیش کی ہے ۔
انہوں نے تاکید کرتے ہوئے بیان کیا : عقیدت مندوں کی بڑی تعداد کی اس عظیم مارچ میں شرکت نے امت اسلام کے خلاف سازشوں کو ناکام کر دیا ہے۔
تہران کے خطیب جمعہ نے اربعین حسینی میں تاریخی اجتماع کو ایک عظیم سرمایہ، عقیدت مندوں کی خود جوش تحریک اور مسلمانوں کے درمیان اتحاد کا مرکز قرار دیتے ہوئے بیان کیا : اس عظیم الشان پروگرام میں زائرین کی پرشکوہ شرکت عالم اسلام کے خلاف دشمنوں کی سازشوں اور دھمکیوں کو غیرموثر بنانے میں اہم کردار کی حامل ہے۔
ایران کے بزرگ عالم دین اور تہران کے امام جمعہ نے اربعین حسینی کے پیدل مارچ کا ذکر کرتے ہوئے کہا : یقینا عراق میں اربعین حسینی کی مناسبت سے یہ عظیم اجتماع اللہ کی تجلی تھی۔
تہران کے خطیب جمعہ نے عراقی عوام اور حکومت کی جانب سے زائرین کی بے مثال مہمان نوازی کرنے کی تعریف کرتے ہوئے کہا : اسلامی جمہوریہ ایران کے قانون نافذ کرنے والے اور سیکورٹی اداروں نے بھی ایرانی اور حتی غیر ملکی زائرین کی سیکورٹی کو یقینی بنانے میں اہم کردار ادا کیا ہے۔
انہوں نے علاقے کے ملکوں میں امریکا کی فوجی مداخلتوں کی جانب اشارہ کرتے ہوئے امریکا کی آئندہ حکومت کو نصیحت کرتے ہوئے کہا : علاقے میں جنگ کی آگ بھڑکانے اور اس کے لئے کروڑوں ڈالر خرچ کرنے کے بجائے امریکی عوام کی معاشی مشکلات کو حل کرنے پر توجہ دے۔
خطیب نماز جمعہ نے امریکہ کے انتخابات کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا : امریکہ میں صدارتی انتخابات میں کچھ حقایق سامنے آیا اور وہ امریکہ میں عوامی مشکلات اور عوامی ترجیحات تھیں۔
انہوں نے امریکا کی عوام کی غربت کی زندگی کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا : امریکہ کے نامزد صدارتی امیدواروں نے کئی بار اعتراف کیا کہ امریکہ میں ۴۰ فی صد سے زائد عوام غربت کی زندگی بسر کررہی ہے اور ضروریات زندگی سے محروم ہے۔
تہران کے خطیب جمعہ نے ایران کے خلاف ڈومیٹو نامی پابندیوں کی مدت میں مزید دس سال توسیع کر دئے جانے کے امریکی فیصلے کو ایٹمی معاہدے کی خلاف ورزی قرار دیتے ہوئے کہا : جیسا کہ رہبرانقلاب اسلامی نے فرمایا ہے کہ اگر ان پابندیوں پر عمل کیا گیا تو اسلامی جمہوریہ ایران بھی یقینی طور پر اس کا بھرپور جواب دے گا ۔
تہران کے خطیب جمعہ نے بحرین میں عزاداری کے پروگراموں اور رسومات پر آل خلیفہ حکومت کے ذریعے عائد کی جانے والی غیرقانونی پابندیوں کی مذمت کرتے ہوئے بحرینی حکومت کے غیر انسانی اقدامات پر بین الاقوامی اداروں اور انسانی حقوق کی تنظیموں کی خاموشی پر شدید تنقید کی۔
انہوں نے اہل بیت عصمت و طہارت سے اظہار عقیدت کرنے کی بنا پر نائیجیریا کی اسلامی تحریک کے سربراہ آیت اللہ شیخ ابراہیم زکزکی کی گرفتاری اور امام بارگاہوں پر حملوں کی بھی مذمت کی۔
حجت الاسلام کاظم صدیقی نے نماز جمعہ کے خطبے کے دوران عوام کو تقوا پرہیزگاری اور اللہ پر توکل اور سچے ایمان پر مدعو کرتے ہوئے کہا : مومن کی عزت اور آبرو کی اہمیت ان کے خون کے برابر ہے لہذا ایک مسلمان اس چیز کا بہت احتیاط سے کام لینا چاہیے۔/۹۸۹/ف۹۳۰/ک۶۵۷/