‫‫کیٹیگری‬ :
13 August 2017 - 23:33
News ID: 429470
فونت
عراقی وزارت داخلہ نے ایران اور عراق کے اسٹریٹجک تعلقات کا حوالہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ ایران کے دورے کے دوران ایرانی ہم منصب کے ساتھ اربعین امام حسین(ع) کے حوالے سے مفاہمت کی ایک یادداشت پر دستخط کئے جائیں گے۔
چہلم امام حسین ع  عراق

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق عراقی وزارت داخلہ نے ایران اور عراق کے اسٹریٹجک تعلقات کا حوالہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ ایران کے دورے کے دوران ایرانی ہم منصب کے ساتھ اربعین امام حسین(ع) کے حوالے سے مفاہمت کی ایک یادداشت پر دستخط کئے جائیں گے۔

یہ بات  قاسم الاعرجی نے ہفتہ کی دوپہر کو بغداد سے تہران سفر کرنے سے پہلے ارنا کے نمائندے کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے کہی۔

انہوں نے کہا کہ اس دورے کے دوران، ایرانی فریق کے ساتھ دوطرفہ اور علاقائی تعلقات پر بات چیت کے علاوہ زیارت اربعین حسین(ع) کے ضروری اقدامات اور زائرین کی سہولیات اور سیکورٹی کی فراہمی پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ تہران میں مذاکرات کے اختتام پر ایرانی وزیر داخلہ کے ساتھ زیارت اربعین امام حسین(ع) کے حوالےسے مفاہمت کی ایک یادداشت پر دستخط کریں گے۔

انہوں نے ایران،عراق خسروی سرحد کو کھولنے کے حوالے سے کہا کہ بے شک اربعین امام حسین (ع) بالخصوص زائرین کے پیدل مارچ کے حوالے سے، ایران کے مطالبات کے مقابلے میں عراق کا نقطہ نظر مثبت اور تعمیری ہے۔

عراقی وزیر داخلہ نے اپنے دورہ تہران کے مقصد کے حوالے سے کہا کہ ایرانی حکام کے ساتھ مذاکرات کے اہم موضوعات، چہلم امام حسین(ع) کےعلاوہ دوطرفہ تعلقات کے فروغ، معلومات کا تبادلہ، دہشت گردی کے خلاف جنگ کرنا اور سرحدوں کی سیکورٹی کے حوالے سے بات چیت ہو گی۔

2003 میں صدام کے زوال کے بعد اب تک ایران کی جانب سے عراقی قوم اور حکومت کی بھرپوراخلاقی اور سفارتی حمایت کی طرف اشارہ کرتے ہو‏ئے انہوں نے کہا کہ ایران کی طرف سے عراقی قوم اور حکومت کی حمایت کھلی اور واضح ہے اور ایرانی فوجی مشیر دہشت گردوں کے خلاف جنگ میں عراقی فورسز کے ساتھ شانہ بہ شانہ کھڑے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق، عراقی وزیر داخلہ تہران کے دورے کے دوران ایرانی وزیر داخلہ رحمانی فاضلی سے ملاقات کے علاوہ دیگر ایرانی حکام کے ساتھ ملاقاتیں کریں گے جن میں باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔/۹۸۹/ف۹۴۰/

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬