22 November 2016 - 23:52
News ID: 424630
فونت
تیونس کی نو شیعہ خاتون فاطمہ مبارک:
فاطمہ مبارک نے کہا : زیارت اربعین دنیا کے مسلمانوں کے درمیان محبت اور اتحاد کا باعث بنے گا ۔
نجف سے کربلا اربعین حسینی کے زائرین کی پیادہ روی

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق تیونس کی نو شیعہ شدہ خاتون فاطمہ مبارک نے شرف زیارت حرم امیر المومنین (ع) حاصل کیا ۔

اس موقع پر انہوں نے کہا کہ زیارت اربعین دنیا کے مسلمانوں کے درمیان محبت اور اتحاد کا باعث بنے گا ۔

انہوں ںے کہا کہ اس کا اندازہ مختلف ممالک سے آنے والے زائرین اور ان کو عراق عوام کی طرف سے فراہم کردہ سہولیات دیکھنے سے ہوا۔

انہوں نے بتایا کہ وہ پہلی مرتبہ نجف آئی ہے اور ان کا مقصد زیارت اربعین میں شرکت کرنے کا ہے ۔

انہوں نے  حرم امیر المومنین (ع) کی جانب سے کی جانے والی مہمانوازی ،محبت ،استقبال اخلاص کو ناقابل بیان قرار دیا۔

آخر میں انہوں نے حرم امیر المومنین (ع) کی انتظامیہ کا حسن ضیافت پر شکریہ ادا کیا۔/۹۸۹/ف۹۴۰/

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬