رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق حجت الاسلام والمسلمین سید ابراھیم رئیسی نے عراق کے حلہ میں اربعین حسینی کے زائروں کی دہشت گردانہ حملہ میں ہوئی شہادت اور اسی طرح امام رضا علیہ السلام کی زیادت کو جا رہے زائرین کے ساتھ ایراا میں ٹرین حادثات کی وجہ سے کئی لوگوں کی شہادت واقع ہونے پر مرحومین کے ورثہ کی خدمت میں تعزیت پیش کی ہے ۔
انہوں نے اپنے اس تعزیت نامہ میں بیان کیا ہے :بسم اللہ الرحمٰن الرحیم وَ مَنْ یَخْرُجْ مِنْ بَیْتِهِ مُهَاجِرًا إِلَى اللَّهِ وَ رَسُولِهِ ثُمَّ یُدْرِکْهُ الْمَوْتُ فَقَدْ وَقَعَ أَجْرُهُ عَلَى اللَّهِ وَکَانَ اللَّهُ غَفُورًا رَحِیمًا ، حضرت رسول اعظم صلّی اللہ علیہ وآلہ وسلّم اور آنحضرت کے سبط اکبر حضرت امام حسن مجتبیٰ علیہ السلام اور امام رؤف حضرت علی بن موسیٰ الرضا علیہ السلام کی سوگواری کے دنوں میں بہت ہی افسوسناک حوادث اور مظالم کے شاھد ہیں جس کی وجہ سے اھل بیت اطہار علیھم السلام کے چاہنے والے بہت ہی غمزدہ ہوئے۔
سید ابراھیم رئیسی نے کہا : اربعین حسینی کے عظیم مراسم جو کہ سیدالشھداء کے لاکھوں چاہنے والوں کی موجودگی میں بہت ہی پرسکون انداز میں منعقد ہوئے جس سے سامراجی نظام اور ان کے پست اور جاھل مزدوروں کی شکست ہوئی جس کی وجہ سے انہوں نے اپنے ظلم اور شیطان صفت چہرہ کو اس وقت نمایاں کیا جب زائرین ان مراسم سے واپس آ رہے تھے۔
انہوں نے بیان کیا : ایک ایسا غیر انسانی اور غیر اسلامی اقدام کیا جس سے ہر آزاد انسان کا دل دکھا اور پہلے سے زیادہ ایسا عمل انجام دینے والوں اور ان کے گھٹیا سرداروں یعنی آمریکا، اسرائیل غاصب اور آل سعود کی نسبت دلوں میں نفرت پیدا ہوئی۔
امام رضا علیہ السلام کے روضہ مبارک کے متولی نے کہا : اس طرح بہت افسوس کے ساتھ یہ کہنا پڑ رہا ہے کہ جس وقت مشہد الرضا علیہ السلام حریم اھل بیت علیھم السلام کے عاشقوں اور محبّوں کا میزبان تھا ایک دوسرے ناگوار حادثہ کے شاھد تھے کہ جس میں کچھ لوگ جو طریق الرضا علیہ السلام کے راھی تھے ملکوت اعلیٰ کی طرف چل بسے اور اسی طرح کچھ افراد زخمی ہوئے۔
انہوں نے وضاحت کرتے ہوئے کہا : خداوند متعال سے امام حسین علیہ السلام اور حضرت امام رضا علیہ السلام کے ملکوتی زائرین کے لئے درجات میں بلندی کا طلبگار ہوں اور ان کے باقی ماندگان کے لئے صبر کا طالب ہوں۔ خصوصی طور پر اپنے آذربائجانی ھموطنوں کو تسلیت عرض کرتا ہوں جو ہر سال جوش وجذبہ کے ساتھ اپنے عشق اور محبت کا حریم مطہر رضوی سے اظہار کرتے ہیں۔
انہوں نے کہا : پختہ امید کے ساتھ یہ کہ سکتا ہوں کہ اگرچہ نبوی، حسنی اور رضوی کی عزاداری کے اس عظیم سیلاب میں موجود نہیں ہیں لیکن ضرور اپنے مولا اور سردار کے حضور میں مہیمان ہوں گے۔
حجت الاسلام والمسلمین سید ابراھیم رئیسی نے بیان کیا : رھبر معظم انقلاب ، ایران کی شریف عوام اور ان غمزدہ خاندانوں کی خدمت میں تسلیت عرض کرتا ہوں اس حادثہ میں تمام زخمی ہونے والوں کے لئے پروردگار کی بارگاہ میں صحت و عافیت کے لئے دعا گو ہوں۔/۹۸۹/ف۹۳۰/ک۵۷۹/