‫‫کیٹیگری‬ :
25 November 2016 - 22:27
News ID: 424682
فونت
آیت الله شیخ عفیف نابلسی:
صیدائے لبنان کے امام جمعہ نے تاکید کی کہ غاصب صھیونیت عرب ممالک کی خاموشی سے فائدہ اٹھاتے ہوئے تاریخ سے فلسطین کا نام مٹانے کے درپہ ہے ۔
آیت الله شیخ عفیف نابلسی

 

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، صیدائے لبنان کے امام جمعہ آیت الله شیخ عفیف نابلسی نے حضرت زهرا(ع) کمپلکس صیدائے لبنان میں اس ھفتہ منعقد ہونے والی نماز جمعہ میں کہا: غاصب صھیونیت تاریخ سے فلسطین کا نام مٹانے ، فلسطینیوں کو دیوار سے لگانے اور انہیں اس سرزمین سے شھر بدر کرنے کی کوشش میں ہے  ۔

انہوں نے مزید کہا: اسرائیل، عرب ممالک کے بحرانی حالات سے فائدہ اٹھاتے ہوئے ، فلسطین کو تاریخ سے مٹا دینے میں کوشاں ہے جب کہ عرب حکام صھینیوں کے مقابل خوف و ھراس اور ذلت و خواری کے راستہ پر گامزن ہیں ۔

لبنان کے اس شیعہ عالم دین نے قدس میں آذان کی پابندی کی جانب اشارہ کیا اور کہا: آزادی اور صلح کے حامی قدس کی مساجد میں آذان پر پابندی کی باتیں کر کے بدترین دینی تبعیض اور قبیلہ پرستی کی گفتگو کر رہے ہیں ۔

آیت الله نابلسی نے مزید کہا: پیروزی فقط آمادگی و ذاتی ارادے کی بنیادوں پر محقق ہوسکتی ہے کہ جسے مجاھدین نے بخوبی کر دکھایا ہے ، وہ سخت ترین اور بحرانی حالات ، گرمی اور سردی میں دشمنوں کے مقابل ڈٹے رہتے ہیں ۔

صیدائے لبنان کے امام جمعہ بیان کیا: حزب الله لبنان اس بات کا بہترین نمونہ ہے کہ اس نے اپنے ہر کام میں خداوند متعال پر توکل و بھروسہ کرتے ہوئے غاصب صھیونیت سے برسرپیکار ہونے میں کسی قسم کی کوتاہی نہیں برتی ۔/۹۸۸/ ن۹۳۰/ ک۲۸۳

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬