‫‫کیٹیگری‬ :
27 November 2016 - 09:44
News ID: 424713
فونت
قائد انقلاب اسلامی کا پیغام؛
قائد انقلاب اسلامی نے عراق میں زائرین پر دہشت گردانہ حملے اور اسی طرح مشہد کے لئے جا رہی زائرین کی ٹرین کو پیش آنے والے حادثے کے بعد ایک پیغام جاری کرکے جاں بحق ہونے والے زائرین کے لئے رحمت و مغفرت خداوندی اور زخمیوں کے لئے شفائے عاجل کی دعا کی۔
قائد انقلاب اسلامی

رسا نیوز ایجنسی کا قائد انقلاب اسلامی کی خبر رساں سائیٹ سے منقول رپورٹ کے مطابق قائد انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے عراق میں حضرت امام حسین علیہ السلام کے زائرین پر دہشت گردانہ حملے اور اسی طرح فرزند رسول حضرت امام علی رضا علیہ السلام کے زائرین کی ٹرین کو پیش آنے والے حادثے کے بعد ایک پیغام جاری کرکے جاں بحق ہونے والے زائرین کے لئے رحمت و مغفرت خداوندی اور زخمیوں کے لئے شفائے عاجل کی دعا کی۔

قائد انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے اپنے پیغام میں فرمایا کہ حکام ان دردناک واقعات سے آسانی سے نہ گزریں بلکہ ایسی مشکلات اور دیگر عوامی مسائل کے حل کو اپنی ترجیحات میں سر فہرست رکھیں۔

قائد انقلاب اسلامی کا پیغام حسب ذیل ہے؛

بسم ‌الله ‌الرّحمن ‌الرّحیم

عراق میں حضرت سید الشہدا علیہ السلام کے درجنوں ایرانی و غیر ایرانی زائرین کی شہادت کا تلخ و اندوہناک سانحہ، نیز ٹرین کا دردناک ایکسیڈنٹ جس میں حضرت امام علی رضا علیہ السلام کے زائرین اور کچھ مسافرین جاں بحق اور زخمی ہوئے، اس حقیر، اسی طرح دیگر ہم وطنوں اور متاثرہ خاندانوں کے لئے بڑا مصیبت بار ثابت ہوا ہے۔

پہلے واقعے میں جرائم پیش اور بے رحم تکفیری گروہوں نے کہ اربعین کے عظیم جلوسوں اور زائرین حسینی کو فراہم کی جانے والی بے مثال سیکورٹی کو دیکھ کر جن کی آنکھیں اندھی اور ان کی سازشیں نقش بر آب ہو گئی تھیں، بزدلانہ اور انتہائی پست انتقامی کارروائی کی اور ایک بار پھر اپنا خبیثانہ چہرا اور پست ماہیت دنیا کے سامنے پیش کی۔

دنیا کے دیگر علاقوں جیسے نائیجیریا، پاکستان اور افغانستان سے بھی ان کے ہمفکر گروہوں کے جرائم کی تلخ خبریں مل رہی ہیں اور تکفیری گروہوں اور ان کی حامی حکومتوں کے خطرات کی جانب تمام مسلمانوں اور ہمدردی رکھنے والے افراد کو متوجہ کرا رہی ہیں۔

دوسرے حادثے میں بھی متعلقہ افراد کی ناکامی، کوتاہی اور بے تدبیری نے کچھ خاندانوں کو سوگوار کر دیا اور ہمارے کچھ ہم وطنوں کی جانوں کے ضیاع اور کچھ کے زخمی ہونے کا باعث بنی۔

میں جاں بحق ہونے والے افراد کے لئے رحمت و مغفرت خداوندی اور زخمیوں کی شفائے عاجل کی دعا کرتا ہوں اور سوگوار خاندانوں کو تعزیت پیش کرتا ہوں۔ داخلی اور خارجہ دونوں شعبوں کے حکام اور متعلقہ عہدیداران سے میں چاہتا ہوں کہ ان واقعات سے آسانی سے نہ گزریں بلکہ ایسی مشکلات اور دیگر عوامی مسائل کے حل کو اپنی ترجیحات میں سر فہرست رکھیں۔

اس وقت ساری کوششیں زخمیوں کے علاج، جاں بحق ہونے والوں کے جنازوں کی منتقلی اور سوگوار خاندانوں کا غم بانٹنے پر مرکوز ہونی چاہئے۔

سیّد علی خامنه ‌ای

۶ آذر ۱۳۹۵ (ہجری شمسی مطابق 26 نومبر 2016)

/۹۸۹/ف۹۴۰/

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬