‫‫کیٹیگری‬ :
28 November 2016 - 22:12
News ID: 424742
فونت
حجت ‌الاسلام‌ والمسلمین قرائتی:
سرزمین ایران کے مشھور و معروف شیعہ عالم دین نے اس بات کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہ عالم اسلام کے مسائل کی پروگرامنگ تعلیمات قران کریم اور اهل‌ بیت اطھار (ع) کی بنیادوں پر استوار کی جائے کہا: اگر ہمارے طلاب نواب صفوی جیسی شخصیتوں کے طور و طریقے اپنا لیں تو عالم اسلام میں ضرور تبدیلیاں رونما ہوں گی ۔
حجت‌ الاسلام‌ والمسلمین محسن قرائتی

 

حجت‌ الاسلام‌ والمسلمین محسن قرائتی نے رسا نیوز ایجنسی کے رپورٹر سے گفتگو میں حضرت رسول اکرم(ص) کی شخصیت کا تجزیہ کرتے ہوئے کہا کہ قران کریم نے حضرت رسول اسلام (ص) کو مومنین کا محور قرار دیا ہے ، لھذا مومنین کی تربیت کا مرکز اور محور ائمہ معصومین علیھم السلام کی ذات گرامی رہے ۔

عصر حاضر میں قران کریم کے مفسر نے اس بات کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہ کہ عالم اسلام کے مسائل کی پروگرامنگ تعلیمات قران کریم اور اهل‌ بیت اطھار (ع) کی بنیادوں پر استوار کی جائے کہا: « جدید اسلامی تہذیب » اور یا « جدید اسلامی اقتصاد » جیسی تعبیروں کی بنیاد قران کریم اور احادیث ائمہ طاھرین ہے ، جیسا کہ خداوند متعال نے سوره بقره کی 102 آیت میں فرمایا «وَيَتَعَلَّمُونَ مَا يَضُرُّهُمْ وَلَا يَنْفَعُهُمْ؛ وہ ان چیزوں کو سیکھتے تھے جو انہیں مفید تو درکنار نقصان دہ تھی » ۔

انہوں نے اس بات کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہ اسلامی معاشرے میں مفید علم کی ترویج جدید اسلامی تہذیب کی دستیابی کا مقدمہ ہے کہا: قران نے حضرت موسی(ع) و حضرت خضر(ع) کی داستان نقل کرتے ہوئے واضح طور سے کہا کہ حضرت موسی(ع) نے حضرت خضر(ع) سے ان کی ہمراہی کے بدلے مفید علم عطا کرنے کی درخواست کی تھی ، لھذا اسلامی معاشرے میں علم کی بنیاد فائدہ اور افادہ پر ہونا چاہئے ۔

حجت ‌الاسلام‌ والمسلمین قرائتی نے یہ بیان کرتے ہوئے کہ قران کریم نے سورہ نحل کی 44 ویں آیت میں کہا ہے کہ «وَ أَنزَلْنَا إِلَيْكَ الذِّكْرَ لِتُبَينِ‏ لِلنَّاسِ مَا نُزِّلَ إِلَيهمْ وَ لَعَلَّهُمْ يَتَفَكَّرُون ہم نے اس ذکر کو تم پر بیان کرنے کے لئے نازل کیا ہے تاکہ لوگ اس پر غور و خوض کرسکیں » کہا: اس آیت میں قران کریم نے صاف کہا ہے کہ ہمارے بیانات اور خطابات فقط اور فقط آیات الهی اور تعلیمات ائمہ طاھرین کی بنیادوں پر استوار ہونا چاہئیں ۔

انہوں نے اس بات کی تاکید کرتے ہوئے کہ اسلام کی تقویت کے لئے مومن ، بہادر اور دلیر افراد کی تربیت ضروری ہے کہا: اگر ہمارے طلاب نواب صفوی جیسی شخصیتوں کے طور و طریقے اپنائیں تو عالم اسلام میں ضرور تبدیلیاں رونما ہوں گی ۔/۹۸۸/ ن۹۳۰/ ک۴۴۴

 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬