‫‫کیٹیگری‬ :
28 November 2016 - 23:56
News ID: 424750
فونت
مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے جنرل سکریٹری حجت الاسلام و المسلمین راجہ ناصر عباس جعفری نے بغداد میں عراق کی سیاسی جماعت مجلس اعلائے اسلامی کے سربراہ حجت الاسلام و المسلمین سید عمار حکیم سے ملاقات اور گفتگو کی ہے۔
حجج الاسلام و المسلمین راجہ ناصر عباس جعفری و سید عمار حکیم

 

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ‌کے مطابق، حجت الاسلام و المسلمین راجہ ناصر عباس جعفری اور حجت الاسلام و المسلمین سید عمار حکیم کے درمیان ہونے والی ملاقات میں پاک عراق تعلقات، کشمیر کی صورتحال، شیعہ سنی اتحاد اور داعشی فتنے کے بارے میں تبادلہ خیال گیا گیا۔

حجت الاسلام و المسلمین راجہ ناصر عباس جعفری نے مجلس اعلائے اسلامی کے رہنما حجت الاسلام و المسلمین سید عمار حکیم کو ان کوششوں سے آگاہ کیا جو ان کی جماعت مجلس وحدت مسلمین، پاکستان میں شیعہ سنی بھائی چارے کے قیام کے لیے انجام دے رہی ہے ۔

انہوں نے داعش کے خلاف جنگ میں عراقی عوام کے جذبہ کی تعریف کی اور کہا کہ پاکستانی عوام دہشت گردی کے خلاف عراقی عوام کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں۔

علامہ راجہ ناصر عباس نے عراقی رہنماؤں سے اپیل کی کہ وہ مسئلہ کشمیر کے حل کے سلسلے میں اقوام متحدہ میں پاکستان کے موقف کی حمایت کریں۔

مجلس اعلائے اسلامی کے رہنما حجت الاسلام و المسلمین سید عمار حکیم نے اس موقع پر کہا : ہم پاک  عراق دوستی کے فروغ کے لیے جلد پارلیمانی کمیٹی قائم کریں گے۔

انہوں نے کہا : زائرین کی سہولت کے لیے پاکستان سے جلد ہی براہ راست پروازیں بھی شروع کی جائیں گی۔

حجت الاسلام و المسلمین سید عمار حکیم نے مزید کہا : عراق کے حالات بہتر ہوتے ہی پاکستانی محنت کشوں کے لیے ملازمت کے مواقع بھی فراہم کیے جائیں گے۔

انہوں‌ نے کہا: داعش کے خلاف جنگ میں پاکستانی عوام کی جانب سے ملنے والی  حمایت کا بھی شکریہ ادا کیا۔/۹۸۸/ ن۹۴۰

 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬