حرم امیر المومنین (ع) کے گنبد کی طلاکاری کے آخری مرحلے کا سنگ بنیاد
حرم امیر المومنین (ع) کے جنرل سکریٹری نے حرم علوی(ع) کے گنبد کی طلاکاری کے آخری مرحلے کا سنگ بنیاد رکھا ۔
رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق حرم امیر المومنین (ع) کے جنرل سکریٹری علامہ سید نزار حبل المتین نے حرم علوی(ع) کے گنبد کی طلاکاری کے آخری مرحلے کا سنگ بنیاد رکھا ۔
گنبد کے آخری مرحلے کا آغاز، جنرل سیکٹری نے سنگ بنیاد رکھا ، اس مرحلے کی تکمیل جدید سال کے پہلے ماہ تک متوقع ہے۔
حرم کے جنرل سیکٹری نے بتایا کہ طلاکاری کے منصوبے کا آغاز اس سال کی ابتدا میں ہوا تھا جبکہ اس منصوبے کی تکمیل ریکارڈ مدت میں کی جائے گی۔ اور تمام جدید ٹیکنالوجی کو استعمال کیا گیا ہے۔
حرم کے جنرل سیکٹری نے اس منصوبے میں حصہ لینے والے تمام افراد اور حرم کے تمام شعبوں کا خصوصی شکریہ ادا کیا اور اس موقع پر ایرانی کمپنی الکوثر اور اس کار خیر میں شریک تمام افراد کا بھی شکریہ ادا کیا۔
انہوں نے بتایا کہ تمام مراحل کی تکمیل کے بعد حرم علوی(ع) کے گنبد پر خصوصی مونو نصب کیا جائے گا،اور اس منصوبے کا افتتاح عنقریب ۱۷ ربیع الاول ۱۴۳۸ کے دن مقرر کیا گیا ہے جس میں کسی قسم کی تبدیلی نہیں کی جائے گی۔
اس منصوبے کے نگران سید منتظر اعرجی نے بتایا کہ یہ منصوبہ بہت اہم اور کثیر لاگتی تھا جس میں ۱۰۵ کلو گرام سونا استعمال کیا گیا ۔
اس منصوبے کو دو مرحلوں میں تقسیم کیا گیا ،آج دوسرا مرحلہ بھی اپنے انتھا کو پہنچا اب صرف آخری تزئین و آرائش کا مرحلہ باقی ہے جس کی تکمیل کے بعد یہ منصوبہ اپنے مقررہ وقت میں افتتاح کے لئے تیار ہوگا۔/۹۸۹/ف۹۴۰/