‫‫کیٹیگری‬ :
30 November 2016 - 09:39
News ID: 424786
فونت
محمد علی الحوثی نے یمنی عوام کی فداکاری اور ان کی جانب سے یمن کے قومی رہنماوں کی حمایت کو جارحین کی سازش کو ناکام بنانے کا ضامن قرار دیا۔
محمد علی الحوثی



رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، محمد علی الحوثی نے یمنی عوام کی فداکاری اور ان کی جانب سے یمن کے قومی رہنماوں کی حمایت کو جارحین کی سازش کو ناکام بنانے کا ضامن قرار دیا۔

یمن کی اعلی انقلابی کمیٹی کے سربراہ نے قومی نجات حکومت کی تشکیل کو ایک قومی ثمرہ قرار دیا ہے۔

العالم کی رپورٹ کے مطابق یمن کی اعلی انقلابی کمیٹی کے سربراہ محمد علی الحوثی نے قومی نجات حکومت کے سائے میں اقتصادی صورتحال میں بہتری آنے کی امید ظاہر کی اور یمنی عوام اور فوج سے اقتصادی جنگ کے مختلف پہلووں کا ادراک کرنے کی اپیل کی۔

محمد علی الحوثی نے یمنی عوام کی فداکاری اور ان کی جانب سے یمن کے قومی رہنماوں کی حمایت کو جارحین کی سازش کو ناکام بنانے کا ضامن قرار دیا اور جارح ممالک پر فوجی جنگ کے ساتھ ساتھ اقتصادی جنگ میں بھی شدت لانے کا الزام عائد کیا۔

پیر کو یمن کی اعلی سیاسی کونسل کا ہنگامی اجلاس صنعا میں منعقد ہوا جس میں اس کونسل کے چئیرمین "صالح الصماد"، ان کے نائب "قاسم لبوزہ" اور قومی نجات حکومت کے وزیر اعظم "عبدالعزیز بن حبتور" نے شرکت کی اور نئی کابینہ کے اراکین کا تعین کیا۔ ان رہنماوں نے اس بات پر تاکید کی کہ یمن کے دشوار حالات میں تشکیل پانے والی اس حکومت کا کام ملکی حالات میں بہتری لانا اور جارحین سے سیاسی، فوجی اور اقتصادی مقابلہ کرنا ہے۔

یمن کی اعلی سیاسی کونسل کے چئیرمین نے تحریک انصار اللہ اور اس کے حامیوں نیز پیپلز نیشنل کانگریس اور اس کے حامیوں کی جانب سے پیش کی گئی فہرست کی بنیاد پر قومی نجات کابینہ کے بیالیس وزرا کے نام کا اعلان کیا۔

یمن کی قومی نجات کابینہ میں محمد ناصر العاطفی وزیر دفاع، محمد عبد الله القوسی وزیر داخلہ اور هشام شرف عبد الله وزیر خارجه ہوں گے۔   /۹۸۸/ن۹۴۰

 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬