‫‫کیٹیگری‬ :
01 December 2016 - 21:54
News ID: 424810
فونت
مرکزی میلاد کونسل کے رہنمائوں نے پریس کلب میں مشترکہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ جشن عید میلاد النبی (ص) کے سلسلے میں مرکزی میلاد کونسل کے زیر اہتمام ڈویژن بھر میں ہزاروں تقریبات منعقد ہوں گی۔
جشن عید میلاد النبی (ص) پاکستان کے تمام ڈویژن میں ہزاروں کی تعداد میں منعقد ہوں گی

جشن عید میلاد النبی (ص) پاکستان کے تمام ڈویژن میں ہزاروں کی تعداد میں منعقد ہوں گی

مرکزی میلاد کونسل کے رہنمائوں نے پریس کلب میں مشترکہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ کے سلسلے میں مرکزی میلاد کونسل کے زیر اہتمام ڈویژن بھر میں ہزاروں تقریبات منعقد ہوں گی۔

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق مرکزی میلاد کونسل کے رہنمائوں عالی جناب فاروق خان سعیدی، محمد ایوب مغل، پیر سید رمضان شاہ فیضی، قاضی بشیر احمد گولڑوی، ڈاکٹر ارشد بلوچ، حافظ معین الدین خالد، قاری عبدالعزیز سعیدی، ڈاکٹر قمرالزمان، ارشد اقبال نیازی اور حافظ ظفر قریشی نے پریس کلب میں مشترکہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ جشن عید میلاد النبی (ص) کے سلسلے میں مرکزی میلاد کونسل کے زیراہتمام ڈویژن بھر میں ہزاروں تقریبات منعقد ہوں گی۔

انہوں نے وضاحت کرتے ہوئے کہا : ہم تمام عاشقان رسول (ص) سے اپیل کرتے ہیں کہ وہ اپنے گھروں پر میلادمصطفٰی (ص) کے پرچم لگائیں، اسی طرح سرکاری و غیر سرکاری اداروں کی عمارات پر بھی میلاد مصطفٰی (ص) کے پرچم آویزاں اور چراغاں کیا جائے۔

اسی طرح بالخصوص ۱۲ ربیع الاول کے موقع پر نکلنے والے جلوسوں کے موقع پر تجاوازت کا مکمل طور پر خاتمہ کیا جائے، سکیورٹی کے انتظامات کو یقینی بنایا جائے، جبکہ چوک حسین آگاہی پر جلوسوں کے بر وقت گزرنے کے لئے پابندی اوقات کو یقینی بنایا جائے۔

انہوں نے کہا کہ جشن عید میلادالنبی (ص) کے سلسلے میں مرکزی میلاد کونسل میں شامل تنظیمیں خصوصاً انجمن اسلامیہ جو تقریباً ۹۰ سال سے ملتان شریف سے میلاد کا جلوس نکال رہا ہے، کے علاوہ بزم حنانہ، بزم زہد الانبیاء، تحریک اخوت اسلامیہ، غلام حضرت چادر والی سرکار، جماعت اہلسنت، مرکزی میلاد کمیٹی، مرکزی نعت خواہان ایسوسی ایشن و دیگر تنظیمیں شامل ہیں۔

انہوں نے کہا کہ جشن عید میلادالنبی (ص) کے موقع پر جلوسوں کے راستوں، بازاروں، مارکیٹوں سے شامیانے اور ترپالیں ہٹائی جائیں۔/۹۸۹/ف۹۴۰/

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬