‫‫کیٹیگری‬ :
02 December 2016 - 23:20
News ID: 424829
فونت
ایڈمیرل سیاری:
اسلامی جمہوریہ ایران کی بحریہ کے کمانڈر نے کہا ہے کہ ایرانی بحریہ سپاہ پاسداران کی بحری یونٹ کے ساتھ مل کر علاقے اور علاقے سے باہر کے ملکوں کی تمام نقل و حرکت پر نظررکھے ہوئے ہے -
 حبیب اللہ سیاری


رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایران کی بحریہ کے کمانڈر ایڈمرل حبیب اللہ سیاری نے تہران کی نماز جمعہ کے خطبے سے قبل نمازیوں سے خطاب  کرتے ہوئے کہا کہ ایران کی بحریہ، سپاہ پاسداران کی بحریہ کے ساتھ مل کر خلیج فارس، آبنائے ہرمز ، بحیرۂ عمان اور شمالی بحرہند میں ہر طرح کی نقل و حرکت پر نظر رکھے ہوئے ہے اور کسی بھی قیمت پر اس بات کی اجازت نہیں دے گی کہ کوئی بھی بحری جہاز یا کشتی اسلامی جمہوریہ ایران کی سمندری حدود کے قریب آئے -

ایڈمرل حبیب اللہ سیاری نے کہا کہ ایرانی بحریہ کے بیڑے اپنی توانائیوں کو ثابت کرنے کے لئے جنوب مشرقی ایشیا کے ملکوں ، بحیرۂ جنوبی چین ، بحرالکاہل ، چین کی بندرگاہوں ، بحیرۂ احمر ، بحیرۂ روم اور بحیرۂ روم کے ساحلی ملکوں کے قریب لنگرانداز ہوتے رہتے ہیں -

ان کا کہنا تھا کہ ایرانی بحریہ ، خلیج عدن اور شمالی بحرہند میں موجود رہ کر اس علاقےمیں مال بردار بحری جہازوں اور آئیل ٹینکروں کی سیکورٹی کو یقینی بنائے ہوئے ہے اور ایران کی اقتصادی سیکورٹی کو معمولی سا بھی نقصان پہنچنے کی اجازت نہیں دیتی -/۹۸۸/ن۹۴۰

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬