‫‫کیٹیگری‬ :
05 December 2016 - 09:15
‫نیوز‬ ‫کوڈ‬: 424881
فونت
اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف نے پاکستان اور ہندوستان کے درمیان مسئلہ کشمیر سمیت دیگر مسائل کے حل کے لیے ثالثی کا کردار ادا کرنے کی پیش کش کردی۔
محمد جواد ظریف


رسا نیوز ایجنسی کی پاکستانی اخبار ڈاون نیوز کی رپورٹ سے مطابق ، ایرانی وزیر خارجہ محمد جواد ظریف نے امرتسر میں جاری ہارٹ آف ایشیا کانفرنس کے موقع پر کہا کہ یہ دونوں ممالک ہمارے لیے بہت اہم ہیں اور اگر ایران ان کے درمیان کوئی ثالثی کا کردار ادا کرسکتا ہے تو ہم اس کے لیے تیار ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ہم یہ نہیں کہتے کہ ہم رضاکار نہیں ہیں لیکن ہم جو کچھ کرسکتے ہیں، اس کے لیے ثالثی کے کردار کو ادا کرنے کو تیار ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ دو ہمسایہ ممالک ہمارے لیے بہت اہم ہیں کیونکہ ہمارے کئی اہداف یکساں ہیں۔ محمد جواد ظریف نے کہا کہ ایران اپنے پیارے دوست ممالک پاکستان اور ہندوستان کے درمیان اچھے تعلقات کے لیے پرامید ہے۔

واضح رہے ایران کی جانب سے پاکستان اور ہندوستان کے درمیان مصالحت کے لیے کردار ادا کرنے کی پیش کش ایک ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب پاکستان کے مشیر خارجہ سرتاج عزیز ہارٹ آف ایشیا کانفرنس میں شرکت کے لیے ہندوستان میں موجود ہیں۔/۹۸۸/ن۹۴۰

 

تبصرہ بھیجیں
نام:
ایمیل:
* ‫نظریہ‬:
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬