05 December 2016 - 08:57
News ID: 424875
فونت
خیبر ایجنسی میں پاکستانی فضائیہ کے جیٹ طیاروں کی بمباری میں کم سے کم بارہ دہشت گرد ہلاک ہوگئے ہیں۔
پاکستانی فضائیہ کا حملہ


رسا نیوز ایجنسی پاکستانی میڈیا سے رپورٹ کے مطابق ، فضائیہ کے جیٹ طیاروں نے خیبر ایجنسی کی وادی راجگال میں بمباری کرکے دہشت گردوں کے متعدد ٹھکانوں کو تباہ کردیا ہے۔ اس بمباری میں کم سے کم بارہ دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔

ابھی یہ واضح نہیں ہے کہ ہلاک ہونے والے دہشت گردوں کا تعلق کس گروپ ہے تاہم پاکستان کے قبائلی علاقوں کو القاعدہ اور تحریک طالبان پاکستان  سمیت مختلف دہشت گرد گروہوں کی پناہ گاہ تصور کیا جاتا ہے۔

پاکستانی فوج سن دوہزار چودہ سے ملک کے قبائلی علاقوں میں دہشت گردوں کے خلاف زمینی اور فضائی آپریشن میں مصروف ہے۔ سرکاری اعداد و شمار کے مطابق آپریشن ضرب عضب کے آغاز سے اب تک تین ہزار دہشت گردوں کو ہلاک کیا جاچکا ہے۔/۹۸۸/ن۹۴۰

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬