05 December 2016 - 09:05
News ID: 424877
فونت
عراق کی عوامی رضاکار فورس نے جنوبی موصل کو دہشت گردوں سے پاک کرنے کے لیے نیا بریگیڈ قائم کردیا ہے۔
عراقی کی عوامی فورس

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، عراق کے سیاسی اور پارلیمانی ذرائع کے مطابق، ساؤتھ موصل بریگیڈ کو القیارہ سے موصل  تک کے علاقے کو دہشت گردوں سے پاک کرنے کا مشن سونپا گیا ہے۔

عراقی رکن پارلیمنٹ احمد الجبوری نے کہا ہے کہ ساوتھ موصل بریگیڈ میں چار ہزارجوان شامل ہوں گے اور یہ بریگیڈ پولیس اور فوج کی ہم آہنگی کے ساتھ علاقے میں جاری کارروائیوں میں حصہ لےگا۔

گزشتہ ہفتے عراقی پارلیمنٹ کے دوسو آٹھ میں سے ایک سو ستر ارکان نے عوامی رضاکار فورس کو باضابطہ فوج میں تبدیل کرنے کا بل پاس کیا تھا۔

عراق کے وزیر اعظم حیدر العبادی نے سترہ اکتوبر دوہزار سولہ کو موصل کی آزادی کے لیے بڑے فوجی آپریشن کا حکم دیا تھا جس میں عراق کی عوامی رضاکار فورس سمیت مسلح افواج کے ساٹھ ہزار اہلکار حصہ لے رہے ہیں۔/۹۸۸/ن۹۴۰

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬