
رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، حزب اللہ لبنان کی ایگزیٹو کونسل کے نائب صدر حجت الاسلام شیخ نبیل قاووق نے تاکید کی کہ شامی فوجیوں اور استقامت کی کامیابیاں علاقے کے محاسبات بد کر دکھ دیں گے اور یہ تبدیلیاں تکفیریوں کی شکست کا سبب بنے گی ۔
انہوں نے اس بات کو حزب اللہ کے بلند مرتبہ کمانڈر شھید حسان اللقیس کی مجلس ترحیم کے پروگرام میں تقریر کرتے ہوئے کہی ۔
حجت الاسلام شیخ نبیل قاووق نے شھید حاج حسان اللقیس کو سن 1982 میں حزب اللہ کے موسسین میں شمار کیا اور کہا کہ آپ ایک مبتکر اور حزب اللہ کے عظیم المرتبت کمانڈر تھے ۔
انہوں نے مزید کہا: تکفیری وھابیوں کی مسلکی آگ اسلامی ممالک کو خاکستر میں بدل کر رکھ دے گی ، تکفیری ، مسلمانوں کے دشمن اور غاصب صھیونیت کے دوست ہیں اور اپنے دھشت گردانہ اقدامات و جنایتوں کے ذریعہ مسلمان کشی میں مصروف ہیں ، غاصب صھیونیت کھلم کھلا ان کی امداد کر رہی ہے کیوں کہ تکفیری دھشت گرد سعودیہ کے پیسوں کے ذریعہ صھیونی اھداف کو جامہ عمل پہنا رہے ہیں ۔
تسنیم نیوز کی رپورٹ کے مطابق، حزب اللہ لبنان کی ایگزیٹو کونسل کے نائب صدر نے کہا کہ استقامت سیکورٹی ، سیاسی ، جزباتی میدانوں میں دشمن سے بر سر پیکار ہے ، عربستان سعودی کی ھمیشہ کوشش رہی ہے کہ حزب اللہ اور اس کے اتحادیوں کے درمیان اختلاف ڈال سکے مگر ان کوششیں ناکامی سے روبرو ہوں گی اور وہ منھ کی کھا کر رہیں گے ۔۹۸۸/ ن۹۳۰/ ک۳۰۸