‫‫کیٹیگری‬ :
07 December 2016 - 23:38
News ID: 424931
فونت
امام حسن عسکری علیہ السلام کے یوم شہادت کے خصوصی پروگرام میں شرکت کے لیے عراق اور دنیا بھر سے لاکھوں کی تعداد میں زائرین سامرا پہنچ گئے ہیں۔
سامراء

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، سامرا میں حضرت امام حسن عسکری علیہ السلام کے روضے میں اس وقت ہزاروں عقیدت مند نوجہ خوانی اور سینہ زنی میں مصروف ہیں اور ان کی تعداد میں لمحہ بہ لمحہ اضافہ ہوتا جارہا ہے۔ سامرا کے مختلف گوشوں میں مجالس عزا منقعد کی جارہی ہیں جس میں مقررین امام عالی مقام کے فضائل و مناقب بیان کر رہے ہیں۔

عراق کے مختلف شہروں سے سامرا آنے والے زائرین انفرادی طور پر اورماتمی دستوں کی شکل میں نوحہ خوانی اور سینہ زنی کر رہے ہیں۔ مجالس اور سینہ زنی کا یہ سلسلہ آج رات آپ کی شب شہادت کے موقع پر اپنے عروج کو پہنچ جائےگا۔

اس موقع پر شہر بھر میں سیکورٹی کے غیر معمولی انتظامات کیے گئے ہیں اورعراق کی عوامی رضاکار فورس کے دستے جگہ جگہ تعنیات ہیں۔ سامراء کے آپریشنل کمانڈر "عماد الزھیری" کے مطابق شہر سامراء میں خصوصی سیکورٹی پلان پر چار روز تک عملدرآمد جاری رہے گا۔انہوں نے کہا کہ عراق کی سیکورٹی فورس اور الحشد الشعبی کے اس اقدام سے سامراء اور مشرقی علاقے کو محفوظ بنایا جائےگا۔

واضح رہے کہ جمعرات آٹھ ربیع الاول کو فرزند رسولخدا حضرت امام حسن عسکری علیہ السلام کا یوم  شہادت ہے آپ کو گیارہ سو ستتر سال قبل عراق کے شہر سامراء میں زہر دغا سے شہید کردیا گیا تھا۔/۹۸۸/ن۹۴۰

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬