![آیت الله وحید خراسانی](/Original/1395/09/18/IMG20405467.jpg)
رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق حضرت آیت الله وحید خراسانی نے ایران کے مقدس شہر قم کے مسجد اعظم میں منعقدہ اپنےتفسیر کے درس میں امامت اور امام حسن عسکری علیہ السلام کی خصوصیات کی طرف اشارہ کرتے ہوئے بیان کیا : حدیث لوح میں خداوند عالم نے حضرت امام حسن عسکری علیہ السلام کی تعریف میں جملہ بیان کیا ہے کہ عقل اس کو درک کرنے میں حیران ہے ، پہلے یہ کہ فرمایا : وہ میرا عبد ہے ۔ عبد کسے کہتے ہیں ؟ اس میں عین ، علم اور باء میں خلق سے بینونت اور دال میں حق کی طرف دنو ہے؛ جب یہ تین حرف طی ہو جاتے ہیں اس وقت وہ شخص عبد ہوتا ہے اور اسی وجہ سے أشهد أن محمدا عبده ورسوله میں اول عبد ہے اور اس کے بعد رسالت ہے ۔
مرجع تقلید نے اپنی گفت و گو جاری رکھتے ہوئے حدیث کے دوسرے حصہ کی طرف اشارہ کرتے ہوئے وضاحت کی : دوسرا جملہ کہ شیخ طوسی سے لے کر شیخ انصاری تک سب لوگ اس کے ادراک سے عاجز رہے وہ جملہ یہ ہے کہ وہ میرے علم کا خزینہ ہے ۔ اللہ کا علم کیا ہے ؟ وسع کل شیء علمه ۔ وہ علم کو تمام شیئ پر وسعت رکھتا ہے ، ان کا خزانہ امام حسن عسکری علیہ السلام ہیں یہ ہمارے گیارہ ویں امام کی معرفت ہے ۔
مرجع تقلید نے امام علیہ السلام کے علم کے سلسلہ میں گواہی بیان کرتے ہوئے وضاحت کی : اگر زمانہ میں ہمارے گیارہ ویں امام نہیں ہوتے تو اس وقت ہم اور آپ لوگوں کی کوئی خبر نہیں ہوتی کہ مسلمان ہوتے یا عیسائی ؟ /۹۸۹/ف۹۳۰/ک۳۴۳/