رسا نیوا ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق امام حسن عسکری علیہ السلام کے یوم شہادت کی مناسبت سے پاکستان کے مختلف شہروں منجملہ سب سے بڑے شہر کراچی میں چپ تعزئے کا جلوس برآمد ہوا ۔
کراچی کے نشتر پارک سے چپ تعزیے کا مرکزی جلوس برآمد ہوا جو اپنے مقررہ راستوں سے ہوتا ہوا حسینیہ ایرانیان کھارا در پر اختتام پذیر ہوا ۔ اس موقع پر حفاظت کے انتہائی سخت انتظام کئے گئے تھے ۔
پولیس اور رینجرز کے اہلکاروں کی بھاری نفری جلوس کے راستوں میں تعینات کی گئی تھی ۔ پاکستان اور ہندوستان میں اس موقع پر ایام عزا کے آخری دن کے جلوس بھی برآمد کئے جاتے ہیں اس مناسبت سے بھی پاکستان اور ہندوستان کے سبھی چھوٹے بڑے شہروں میں مجالس غم برپا کی جارہی ہیں اور جلوسہائے عزا برآمد کئے جا رہے ہیں ۔
ہندوستان میں چپ تعزئے اور ایام عزا کے آخری دن کے جلوس جمعے کو برآمد ہوں گے ہندوستان میں آٹھ ربیع الاول جمعے کو ہے ۔
ایام عزا کے آخری لمحات میں سید الشہدا کی عزاداری کا سلسلہ اپنے عروج پر پہنچ گیا ہے اور جہاں جہاں عاشقان اہلبیت مقیم ہیں وہاں سے یاحسین کی صدائیں مسلسل بلند ہورہی ہیں ۔/۹۸۹/ف۹۴۰/