‫‫کیٹیگری‬ :
10 December 2016 - 17:47
News ID: 424973
فونت
حجت الاسلام سبطین سبزواری :
شیعہ علما کونسل کا ۱۲سے ۱۷ ربیع الاول ہفتہ وحدت منانے کا اعلان ،عید میلادالنبی کے جلوسوں کا استقبال کریں گے ۔
حجت الاسلام سبطین سبزواری

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق شیعہ علما کونسل پنجاب کے صدر حجت الاسلام سبطین حیدر سبزواری نے اعلان کیا ہے کہ قائد ملت جعفریہ پاکستان حجت الاسلام سید ساجد علی نقوی کی ہدایت پر 12 سے 17 ربیع الاول تک ہفتہ وحدت منایا جائے گا۔

عالی جناب نصیر موسوی سے گفتگو میں انہوں نے کہا کہ روایات میں اختلاف کے باعث اہل سنت کے نزدیک خاتم المرسلین ، سید الانبیا احمد مجتبیٰ کی ولادت باسعادت 12 ربیع الاول ، جبکہ مکتب اہل بیت کے مطابق 17۔ ربیع الاول کو حضرت محمد مصطفی اورچھٹے امام حضرت امام جعفرصادق علیہ السلام کی ولادت باسعادت ہے۔

اس اختلاف کو بانی انقلاب اسلامی حضر ت امام خمینی رحمتہ اللہ علیہ نے وحدت میں بدلتے ہوئے ہفتہ وحدت منانے کی ہدایت کی تھی، جس پر پاکستان میں بھی شہید قائد ملت جعفریہ حجت الاسلام عارف حسین الحسینی رحمتہ اللہ علیہ کے دور سے عمل ہورہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ 9۔ربیع الاول کو بھی پیغمبر کی ولادت کی روایات ملتی ہیں، جس پر اہل حدیث مسلک کے پیرو کار عمل کرتے ہیں، کسی کو اس پر بھی اعتراض نہیں ہونا چاہیے۔

اس اختلاف کی بنیاد پر کسی مسلک کا خود کو صحیح اور باقیوں کو غلط سمجھنے کی شکنی کی جائے جوکہ میں سمجھتا ہوں کہ ہورہی ہے۔

پاکستان کی مدبر دینی قیادت نے 1990کی دہائی میں حجت الاسلام شاہ احمد نورانی رحمتہ اللہ علیہ، قاضی حسین احمد رحمتہ اللہ علیہ، اور حجت الاسلام ساجد علی نقوی مدظلہ العالی کی قیادت میں ملی یکجہتی کونسل کا پلیٹ فارم تشکیل دے کر مسالک کے درمیان اختلافات کو کم کرنے اور مشترکات کو فروغ دینے کا پروگرام بنایا جس کے بعد سے فضا میں تبدیلی محسوس کی جارہی ہے۔

تکفیری دہشت گرد جوہڑ کا کیڑہ بن کر مرچکے ہیں، البتہ اب اس بدبودار گھوڑے میں دوبارہ ہوا بھر کر آگے لانے کی کوششیں ہورہی ہیں۔ مگر اتحاد امت سے ایسی کسی بھی کوشش کو ناکام بنائیں گے۔

جھنگ میں ہونے والے حالیہ ضمنی الیکشن میں نیشنل ایکشن پلان پر عملدرآمد کرنے والی قوتیں کہیں نظر نہیں آئیں۔ ان کا کہنا تھاکہ شیعہ علما کونسل کی تنظیمیں ہفتہ وحدت کے حوالے سیمینار اور کانفرنسوں کا اہتمام کریں گی۔ جن میں اہل سنت علما و مشائخ بھی خطاب کریں گے جبکہ عید میلادالنبی کے جلوسوں کا استقبال بھی کیا جائے گا۔/۹۸۹/ف۹۴۰/

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬