‫‫کیٹیگری‬ :
10 December 2016 - 21:55
News ID: 424989
فونت
سید حسن نصراللہ :
حزب اللہ لبنان کے جنرل سیکریٹری نے اس تاکید کے ساتھ کہ شام اور حلب کی کامیابی نزدیک ہے بیان کیا : حلب میں کامیابی شام کی تمام تبدیلی ، موصل اور علاقہ میں تاثیر گزار ہے ۔
سید حسن نصراللہ

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق حزب اللہ لبنان کے جنرل سیکریٹری سید حسن نصرالله نے جمعہ کے شب لبنان میں ملک کی نئی تبدیلی اور صدر کا انتخاب اور نئی کابینہ کی تشکیل کے سلسلہ میں اہم تقریر کی ۔

انہوں نے اپنی تقریر کے ابتدا میں فلسطین اور صیہونی حکومت کی مسلمان اور عیسائی کے خلاف جارحانہ اقدام کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا : علاقے کے مسلمان و عیسائی صیہونی اور تکفیری حملے کی وجہ سے ثقافتی و شناختی چیلینج کے شکار ہیں ۔  

حزب اللہ کے سربراہ سید حسن نصراللہ نے اپنے ایک خطاب میں کہا : شام اور حلب میں شامی افواج اور عوام کی کامیابی کا عراق کے شہر موصل اور علاقے کے دیگر خطوں پر بھی مثبت اثرات مرتب ہوں گے ۔

انہوں نے علاقے اور لبنان کے حالات کے بارے میں بھی کہا : علاقے کے مسلمان اور مسیحی عوام کو اسرائیلی اور تکفیری خطرات کا سامنا ہے اور یہ عناصر مسلمانوں اور عیسائیوں کی شناخت کو ختم کرنے کے درپئے ہیں ۔

سید حسن نصراللہ نے اس بات کا ذکرکرتے ہوئے کہ یہ خطرات ابتدا میں فلسطین سے مسلمانوں کے مقدس مقامات پرغاصبانہ قبضہ کرنے کے مقصد سے شروع ہوئے کہا : اب یہ خطرات فلسطین سے عراق، شام ، نائیجیریا اور مسلمانوں اور عیسائیوں کے دیگر علاقوں تک بھی پہنچ گئے ہیں ۔

انہوں نے کہا : امریکا اور مغربی ممالک دہشت گردوں کی مالی اور اسلحہ جاتی حمایت کررہے ہیں اور یہ وہ حقیقت ہے جس کا اعتراف امریکا کے نو منتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بھی  کیا ہے اور ہیلری کلینٹن کے ایمیلز میں بھی اس بات کا انکشاف ہوا ہے ۔

حزب اللہ کے سربراہ نے لبنان کی داخلی صورتحال کے بارے میں کہا : ملک کے نئے صدر میشل عون کے ساتھ حزب اللہ کے تعلقات بہت ہی دوستانہ اور خوشگوار ہیں اور دوطرفہ اعتماد کی بنیاد پر استوار ہیں۔

انہوں نے کہا : جو لوگ لبنان میں فتنہ انگیزی کی کوشش کررہے ہیں وہ خود ہی فتنوں میں غرق ہوجائیں گے ۔ 

سید حسن نصراللہ نے حزب اللہ اور صدر میشل  عون کے درمیان اختلاف پیدا کرنے کی بعض عناصر اور گروہوں کی سازشوں کے بارے میں کہا : یہ عناصر اپنی سازش میں کامیاب نہیں ہوسکیں گے کیونکہ حزب اللہ اور صدر میشل عون کے تعلقات انتہائی مضبوط ہیں ۔

انہوں نے سعد حریری کی قیادت میں نئی کابینہ کی تشکیل کی راہ میں کچھ گروہوں کی جانب سے کھڑی کی جانے والی رکاوٹوں کا ذکرکرتے ہوئے کہا : نئی حکومت کی تشکیل کی راہ میں حائل بہت سی رکاوٹوں کو دور کرلیا گیا ہے ۔

ان کا کہنا تھا کہ بیشتر وزیرں کا تقرر ہوگیا ہے صرف ایک یا دو وزارتوں کے لئے وزرا کا تقرر باقی رہ گیا ہے ۔

حزب اللہ کے سربراہ نے کہا : علاقہ اس وقت نئے مرحلے میں داخل ہوگیا ہے اور بہت سی سازشیں اور منصوبے یکے بعد دیگرے ناکام ہورہے ہیں، بنابریں لبنان کی سیاسی جماعتوں کو چاہئے کہ وملک کی تعمیر و ترقی کے لئے ایک دوسرے سے تعاون کریں ۔ 

سید حسن نصراللہ نے دو اہم اسلامی اور مسیحی عیدوں یعنی پیغمبراسلام حضرت محمد مصطفے صل اللہ علیہ وآلہ وسلم کے یوم ولادت باسعادت اور نبی خدا حضرت عیسی علیہ السلام کے یوم ولادت باسعادت کی آمد کی مناسبتوں سے مسلمانوں اور عیسائیوں کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا : علاقے کی مسلم اور مسیحی اقوام کو اس وقت اپنی تہذیب و ثقافت کے لحاظ سے چیلنجوں کا سامنا ہے اور صیہونی دشمنوں نے تو اب اذان پر بھی پابندیاں عائد کرنا شروع کردی ہیں ۔

سید حسن نصرالله نے شیعہ اور عیسائیوں کے درمیان ہر طرح کے تنازعہ و جنگ کے آغاز کو خارج کرتے ہوئے کہا : ہم لوگوں کا دو گروہ قومی تحریک پارٹی اور لبنانی فوج کے ساتھ نزدیکی تعلق ہے اور اختلافی افواہ دشمن کی طرف سے ایک سازش کے تحت ہے ۔/۹۸۹/ف۹۳۰/ک ۷۰۸/

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬