‫‫کیٹیگری‬ :
13 December 2016 - 20:26
News ID: 425046
فونت
اسلامی جمہوریہ ایران سمیت پوری دنیا میں جشن عیدمیلادالنبی (ص) اور ہفتہ وحدت انتہائی شان و شوکت کے ساتھ منایا جا رہا ہے
جشن عید میلاد النبی (ص)

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق بارہ ربیع الاول کی مبارک تاریخ کی مناسبت سے ایران کے مختلف علاقوں میں سنی مسلمانوں کے ساتھ ساتھ شیعہ مسلمان اورعلما ئے کرام ،عیدمیلادالنبی کے  جشن میں شریک ہیں اور نبی کریم حضرت محمد مصطفے صل اللہ علیہ وآلہ وسلم کی سیرت پاک پر ثابت قدم رہنے کا عہد کررہے ہیں ۔

دنیا بھر کے مسلمانوں کی طرح اسلامی جمہوریہ ایران میں عیدمیلادالنبی اور وحدت کا جشن ہر طرف جاری ہے جس میں علما اور مقررین سرکارختمی مرتبت کے فضائل اور ان کی سیرت اور آپ کے درس اخوت و بھائی چارے  پر روشنی ڈال رہے ہیں ۔

پاکستان اور ہندوستان میں بھی عید میلادالنبی بڑی ہی شان و شوکت کے ساتھ منایا جارہاہے پاکستان اور ہندوستان میں اس موقع پر عام تعطیل رہی اور برصغیر کی فضائیں بھی درود و سلام کی صداؤں سے مہک اٹھیں ۔

پاکستان سے ہمارے نمائندوں نے خبردی ہے کہ ملک کے سبھی چھوٹے بڑے شہروں کی سڑکوں، بازاروں اور گلی کوچوں کو خوبصورتی کے ساتھ سجایا گیا ہے اور جگہ جگہ نعت خوانی اور محفل میلاد کا سلسلہ جاری ہے اس موقع پر علما نے اپنے خطاب میں کہا کہ پیغمبر رحمت کا جشن منانا ایمان کی دلیل ہے اور آپ کی حیات طیبہ اہل ایمان کے لئے روشن منارہ ہے ۔

عیدمیلادالنبی کے موقع پر پاکستان میں سیکورٹی کے انتہائی سخت انتظامات کئے گئے ہیں ۔ ہندوستان سے بھی ہمارے نمائندوں نے خبردی ہے کہ ملک کے سبھی چھوٹے بڑے شہروں میں عید میلادالنبی کے موقع پر نعت خوانی کے جلوس نکالے گئے اور جگہ جگہ میلاد کا اہتمام کیا گیا اور یہ سلسلہ ابھی بھی جاری ہے ۔

اطلاعات ہیں کہ ملک کے گوشہ و کنار سے پیغمبراسلام حضرت محمد مصطفے صل اللہ علیہ وآلہ سلم سے والہانہ عقیدت و محبت کے اظہار کے لئے نعت خوانی اور درود وسلام  کی صدائیں سنائی دے رہی ہیں ۔

عیدمیلادالنبی کے جشن کے ساتھ ساتھ ایران اور دنیا کے مختلف ملکوں میں ہفتہ وحدت کا بھی آغاز ہوگیا ہے ۔ ہفتہ وحدت کی مناسبت سے ہونےوالے سیمیناروں اور کانفرنسوں میں مقررین کی جانب سے مسلمانوں کے درمیان اتحاد و یکجہتی کی ضرورت پر زوردیا جارہا ہے ۔

اہل سنت راویوں اور علما  کے مطابق بارہ ربیع الاول پیغمبر اسلام کی ولادت باسعادت کی تاریخ ہے جبکہ شیعہ راویوں  اور علما کے مطابق پیغمبراسلام کی ولادت باسعادت کی تاریخ سترہ ربیع الاول ہے اسی مناسبت سے اسلامی جمہوریہ ایران کے بانی امام خمینی نے بارہ سے سترہ ربیع الاول تک کی تاریخ کو ہفتہ قراردیا تھا اور اس کے بعد سے ہر سال ایران اور پوری دنیا میں ان ایام میں ہفتہ وحدت منایا جاتاہے ۔/۹۸۹/ف۹۴۰/

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬