‫‫کیٹیگری‬ :
17 December 2016 - 19:35
News ID: 425118
فونت
علی اکبر صالحی:
ایران کے ادارہ ایٹمی انرجی کے سربراہ نے کہا ہے کہ مشترکہ جامع ایکشن پلان پر عمل درآمد کے سلسلے میں امریکہ کی وعدہ خلافیاں جاری ہیں۔
ڈاکٹر علی اکبر صالحی

 

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، علی اکبر صالحی نے جمعے کی رات ایک ٹی وی پروگرام میں کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران، ایٹمی پروگرام کے سلسلے میں عالمی سطح پر اپنے موقف کو بلا جھجھک بیان کرے گا اور کسی سے دبنے والا نہیں ہے-

علی اکبر صالحی نے کہا کہ ایٹمی پروگرام پر عمل درآمد شروع ہونے کے ٹھیک ایک مہینے بعد ہی مغربی ممالک کے وعدے کھوکھلے ثابت ہوئے اور غیر ملکی بینکوں نے بھی ایران کے ساتھ کوئی لین دین نہیں کیا اور اب بھی لین دین نہیں کر رہے ہیں-

ایٹمی انرجی کی عالمی ایجنسی کے سربراہ یوکیا آمانو ایک اعلی سطحی وفد کے ہمراہ اتوار کو تہران پہنچ رہے ہیں-

اس دورے میں یوکیا امانو علی اکبر صالحی سمیت ایران کے دیگر حکام سے ملاقات گفتگو کریں گے- یوکیا امانو کا یہ دورہ ایسے عالم میں انجام پا رہا ہے کہ ایران کو امریکہ کی جانب سے ایٹمی معاہدے پر کاربند نہ رہنے اور تہران پر پابندیوں کی مدت بڑھا نے پر اعتراض  ہے-

ایٹمی انرجی کی عالمی ایجنسی کے سربراہ نے بارہا اعلان کیا ہے کہ ایران، ایٹمی انرجی معاہدے پر پوری طرح کاربند رہا ہے-/۹۸۸/ن۹۴۰

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬