حزب اللہ کے ڈپٹی سیکریٹری جنرل شیخ نعیم قاسم نے حلب میں دہشت گردوں کے خلاف شامی فوج کی فتح کو صیہونی حکومت امریکہ اور اس کے اتحادیوں پر فتح قرار دیا ہے۔
رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، حزب اللہ کے ڈپٹی سیکریٹری جنرل شیخ نعیم قاسم نے تہران میں جاری تیسویں وحدت اسلامی بین الاقوامی کانفرنس کے موقع پر العالم کے نمائندے سے گفتگو کے دوران کہا کہ جو لوگ شام کے مسئلے کو فوجی طریقے سے حل کرنے پر یقین رکھتے تھے وہ اب سمجھ چکے ہیں کہ اپنے آپشن کو طاقت کے ذریعے شام پر مسلط نہیں کر سکتے-
انہوں نے کہا کہ حلب شہر کی آزادی نے شام میں سیاسی حل اور بات چیت کے لئے راستہ ہموار کر دیا ہے- شام کی فوج نے منگل کو ملک کے دوسرے سب سے بڑے شہر حلب کو پانچ سال بعد دہشت گردوں کے قبضے سے آزاد کرا لیا۔/۹۸۸/ ن۹۴۰
تبصرہ بھیجیں
برای مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
قوانین ملک و مذھب کے خالف اور قوم و اشخاص کی توہین پر مشتمل تبصرے نشر نہیں ہوں گے