‫‫کیٹیگری‬ :
17 December 2016 - 20:07
News ID: 425130
فونت
ہندوستان کے دارالحکومت دہلی میں عید میلادالنبی اور ہفتہ وحدت کی تقریبات کےسلسلے میں ایک پروقار تقریب منعقد کی گئی جس میں اس ملک کے شیعہ اور سنی علما اور اہم سیاسی اور مذھبی شخصیات نے شرکت کی۔
ھفتہ وحدت

 

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ہمارے نمائندے کی رپورٹ کے مطابق، نئی دہلی میں موجود ایرانی ثقافتی سینٹر ( خانہ فرھنگ )کی جانب سے عید میلادالنبی اور ہفتہ وحدت کے سلسلے میں ایک پروقار تقریب منعقد کی گئی جس سے مولانا محمد مفتی مکرم شاهی  مسجد فتحپوری، دھلی کی جامع مسجد کے امام حجت الاسلام و المسلمین محسن تقوی اور دوسری اہم شخصیات اور عوام کی بزی تعداد نے شرکت کی۔

اس تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مولانا محمد مفتی مکرم، حجت الاسلام و المسلمین محسن تقوی اور دوسرے مقررین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ امت میں وحدت پیدا کرنا ہم سب کی ذمہ داری ہے۔ اور ہم سب کو ملکر اپنی ذمہ داری نبھانی ہو گی ۔ انہوں نے کہا کہ اس وقت عالم اسلام کو اتحاد کی ضرورت ہے اور مسلمان اپنے اتحاد سے ہی دشمنوں کی سازشوں کو ناکام بنا سکتے ہیں اورحضور اکرم (ص) کی سیرت پرہی عمل کرکے امت کو متحد کیا جاسکتا ہے۔

بانی انقلاب اسلامی حضرت امام خمینی ( رح) نے مسلمانوں کے مابین اتحاد کی برقراری کیلئے 12 سے 17 ربیع الاول کے ایام کو ہفتہ وحدت کے طور پر منانے کا اعلان کیا اور پوری دنیا کے مسلمان ہفتئہ وحدت کے موقع پر مختلف قسم کے پروگرام منعقد کرکے با شکوہ طریقے سے ان ایام کو مناتے ہیں۔/۹۸۸/ن۹۴۰

 

 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬