‫‫کیٹیگری‬ :
18 December 2016 - 23:13
News ID: 425151
فونت
حجت الاسلام والمسلمین سید ابراہیم رئیسی :
امام رضا علیہ السلام کے روضہ مبارک کے متولی نے بیان کیا : دفاع مقدس کے مجاہدوں کا حوصلہ خشیت الہی کی تجلی اور مدافعان حرم کا حوصلے سے حلب آزاد ہوا ہے ۔
حجت الاسلام والمسلمین رئیسی

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق حجت الاسلام والمسلمین سید ابراہیم رئیسی نے رضاکارفوج کے کمانڈروں سے ملاقات کے دوران اسلامی جمہوری نظام حکومت کے اصلی چہرے کا تعارف کراتے ہوئے کہا: ایران کے مقدس اسلامی نظام میں قدرت و طاقت کا اہم ترین مظہر ،ایمان اور لوگوں کا عقیدہ ہے اور ہروہ اقدام کہ جو لوگوں کے یقین کو نظام اسلامی کے متعلق ٹھیس پہنچائے قابل مذمت ہے ۔

حوزہ علمیہ خراسان کی مجلس صدارت کے رکن نے کہا: آج ایران اسلامی پر جو فوجی و دہشت گردی کے حملے نہیں ہورہے ہیں اس کا مطلب یہ نہیں ہے کہ دشمن کا ایسا کوئی ارادہ نہیں ہے بلکہ وہ اس طرح کی قدرت و طاقت نہیں رکھتے ۔ متدین لوگوں کا میدان میں ہونا اسلامی مقدس نظام کی بہت بڑی قدرت و طاقت ہے۔

خبرگان رہبری کونسل کی مجلس صدرات کے رکن نے اسلامی جمہوری نظام کی قدرت و طاقت کا دسرا مظہر فقہ کو قراردیا اور کہا: ہمارا اپنے پروردگار سے رابطہ ، فقہ و دین پر عمل کرنا اور  اوامر ونواہی الہی کو بجالانا ہے، اوریہی ہمارے نظام میں قدرت و طاقت کاعظیم مظہر ہے ۔

انہوں نے ملک کے اداروں میں رضاکار فوج کے حوصلے کو اور زیادہ بڑھانے کی طرف تاکید کی اور اسلامی نظام میں سب بڑے رضاکار فوجی مقام معظم رہبری کی ذات جانا ہے  کہا: آج جو حوصلہ مقام معظم رہبری کے یہاں پایا جاتا ہے یہی حوصلہ ملک کے تمام اداروں کے رضاکار فوج میں پایا جانا چاہیے ۔

حوزہ علمیہ مشہد کے استاد نے بیان کیا : مقام معظم رہبری کے مدنظر تمام نظریا ت و اہداف تمام بڑے بڑے سیاسی پروگراموں اور سرکاری اداروں میں جاری کیے جائیں تاکہ یہ ادارے ہوشیار اور خلاق ہوسکیں اور اس امر کا متحقق ہونا صرف رضاکارفوج کے حوصلے کے بلند ہونے سے ممکن ہوسکتا ہے ۔

حجت الاسلام والمسلمین رئیسی نے کہا: رضاکار فوج کا ایک عظیم وظیفہ اداروں میں کام کرنے والوں کے حوصلوں کو بلند کرنا ہے کسی ایک ادارے میں جس قدر بھی مقام و مرتبہ بلند ہوگا اتنا ہی حوصلہ بلند ہونا چاہیے ۔

حوزہ علمیہ خراسان کی مجلس صدارت کے رکن نے اسی طرح مقام معظم رہبری کے کی تاکیدات کی طرف کہ جوآپ نے نظام حکومت کے ہر شعبہ میں انقلابی ہونے کی اہمیت کو بیان فرمایا تھا اشارہ کیا اور کہا: آج ملک کی بہت سی مشکلات کا خاتمہ ، انقلابی فکر و رضاکارانہ افکار پر موقوف ہے جو اقدامات انقلابی فکر و رضاکارانہ طور پر انجام پاتے ہیں وہ ان سے کہ جو اوپر کے عہدے دارانجام دیتے ہیں بہت مختلف ہیں۔

آستان قدس رضوی کے محترم متولی نے کہا: آج ہماری جنگ، گذشتہ زمانے کی نسبت بہت زیادہ وسیع ہے اس جنگ کی وسعت ہماری پوری طاقت کو ڈھانپے ہوئے ہے اور اس مقابلہ میں کامیابی اور حفاظت اپنے ملک میں صرف انقلابی و رضاکارانہ حوصلہ سے ممکن ہے۔

حجت الاسلام والمسلمین رئیسی نے آیہ شریفہ «اَلَّذینَ یُبَلِّغُونَ رِسالاتِ اللّهِ وَ یَخْشَوْنَهُ وَ لا یَخْشَوْنَ أَحَدًا إِلاَّ اللّهَ وَ کَفى بِاللّهِ حَسیبًا» کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا: وہ آیات کہ جو قبلہ کی تبدیلی، حضرت امیر المومنین علیہ السلام کی ولایت اور دینی تبلیغات کے سلسلے میں قرآن کریم میں موجود ہیں ان سب میں خشیت الہی کا تذکرہ ہے کہ جو خوف سے جدا وعلیحدہ ہے۔ خشیت کا حقیقی معنی یہ ہے کہ یہ کائنات، ارادہ الہی سے متاثر ہے ۔ لہذا یہ خشیت خداوندعالم کی ذات سے مجازی ہے کہ جو حقیقت میں شجاعت کا راز اور تکبرو استکبار کو ختم کرنا ہے کہ جو امام خمینی(رہ) و مقام معظم رہبری دینی دشمن دنیا کے ظالم و مستکبرین کے سامنے رکھتے ہیں اوریہی رضاکار فوج کا حوصلہ ہونا چاہیے ۔/۹۸۹/ف۹۳۰/ک۶۶۶

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬