‫‫کیٹیگری‬ :
19 December 2016 - 13:22
News ID: 425154
فونت
رهبر معظم انقلاب اسلامی نے آیت الله واعظ زاده خراسانی کے انتقال پر تعزیتی پیغام ارسال کرتے ہوئے ان کے اھل خانہ سے ھمدردی کا اظھار کیا ۔
رھبر معظم

 

رسا نیوز ایجنسی کی رھبر انقلاب کی خبر رساں سائٹ سے رپورٹ کے مطابق، رھبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت الله العظمی سید علی خامنہ ای نے برجستہ اور روشن بین عالم دین مرحوم آیت الله آقائے حاج شیخ محمد واعظ زاده خراسانی کے انتقال پر ان کے اھل خانہ کو تعزیت پیش کی ۔

رهبر معظم انقلاب اسلامی کے ارسال کردہ پیغام کا مفصل متن مندرجہ ذیل ہے:

بسم الله الرحمن الرحیم

برجستہ عالم دین مرحوم آیت الله آقائے حاج شیخ محمد واعظ زاده‌ خراسانی رحمة الله علیہ کے انتقال کی خبر سن کر بہت افسوس اور دلی صدمہ ہوا ، آپ فعال ، روشن بین اور ان بزرگ علماء میں سے تھے جس نے اپنے دور کے بزرگ فقیہ یعنی مرحوم آیة الله العظمی بروجردی اعلی الله مقامه سے فقہ ، حدیث ، رجال اور تراجم کی تعلیم حاصل کی نیز اپنی با برکت حیات کو قرانی علوم ، تاریخ اور کلام کی تحقیق میں صرف کردیا ۔

بعض موضوعات میں آپ کے علمی اور قلمی آثار شیعہ حوزات علمیہ کے لئے باعث فخر و مباھات ہیں اور انشاء اللہ رہتی دنیا تک مستقبل کی نسلوں کے مورد استفادہ قرار پاتے رہیں گے ، اس عظیم الشان عالم دین کا انتقال پر ہم  ان کے فرزندوں ، عزیزوں ، پسماندگان اور شاگردوں کو خدمت میں تعزیت پیش کرتے ہیں اور آپ کے لئے رحمت و مغفرت الهی نیز جوار ائمہ معصومین کے خواھان ہیں ۔

سیّد علی خامنہ ‌ای

۱۸ دسمبر  ۲۰۱۶

/۹۸۸/ ن۹۳۰/ ک۲۸۹

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬