‫‫کیٹیگری‬ :
20 December 2016 - 22:24
News ID: 425190
فونت
آیت‌ الله مصباح یزدی:
امام خمینی (ره) تعلیمی و تحقیقی ادارہ کے سربراہ نے کہا : کم ھمت اور کمزور ایمان قرآن کریم سے انسان کی دوری کا سبب ہوا ہے کیونکہ ابھی تک یقین حاصل نہیں ہوا ہے کہ لوگوں کی تمام مشکلات کا اعلاج و راہ حل قرآن کریم کی آیات پر عمل کرنے سے ہے ۔
آیت‌الله مصباح یزدی

رسا نیوز ایجنسی کے رپورٹر کی رپورٹ کے مطابق امام خمینی (ره) تعلیمی و تحقیقی ادارہ کے سربراہ آیت‌الله مصباح یزدی نے امام خمینی (ره) تعلیمی و تحقیقی ادارے کے کانفرنس ہال میں ملک کے پلیس افسران سے ملاقات کے درمیان سورہ مبارکہ ابراھیم کی ۳۴ وین آیت کو بے حد الہی نعمات کی نشانی جانا ہے اور بیان کیا : خداوند عالم کی نعمتیں اس قدر زیادہ ہے کہ اس کو شمار کرنا ممکن نہیں ہے ۔

آیت‌ الله مصباح یزدی نے آیت «وَآتَاکمْ مِنْ کلِّ مَا سَأَلْتُمُوهُ وَإِنْ تَعُدُّوا نِعْمَتَ اللَّهِ لَا تُحْصُوهَا إِنَّ الْإِنْسَانَ لَظَلُومٌ کفَّارٌ» کی تلاوت کرتے ہوئے بیان کیا : جس نعمتوں کو خداوند عالم نے انسان کو عطا کی ہے وہ ایسی نعمتوں میں سے ہے کہ انسان سلامتی و ترقی اور اپنے رشد و کمال میں اس کا ضرورت مند ہے ایسا بھی ممکن ہے کہ انسان ان نعمتوں کے پائے جانے سے با خبر نہ ہو ۔

انہوں نے موجود نعمت جیسے خورشید کی طرف اشارہ کرتے ہوئے بیان کیا : خورشید کا وجود ایک عظیم نعمت ہے اور زمین سے اس کی دوری کا نظم بھی بہت بڑی نعمت ہے کیونکہ اگر یہ فاصلہ ذروہ برابر بھی زیادہ ہو تو پوری زمین برف میں تبدیل ہو جائے ۔/۹۸۹/ف۹۳۰/ک۲۷۸/

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬