‫‫کیٹیگری‬ :
21 December 2016 - 13:56
News ID: 425194
فونت
آیت الله علوی گرگانی:
حضرت آیت الله علوی گرگانی نے عراق اور شام میں داعش کی مسلسل ہار کی جانب اشارہ کرتے ہوئے اسے جزبہ جھاد و شھادت کے مرھون منت جانا اور کہا: اگر ہمارے جوانوں میں جزبہ جھاد و شھادت نہ ہوتا تو شاید آج شاید کربلا ، نجف ، شام اور حتی ایران بھی نہ ہوتا ۔
آیت الله علوی گرگانی

 

رسا نیوز ایجنسی کے رپورٹر کی رپورٹ کے مطابق، سرزمین قم ایران کے مشھور مرجع تقلید حضرت آیت الله سید محمد علی علوی گرگانی نے گذشتہ روز اپنے دفتر میں شھید فاونڈیشن کے چئرمین حجت الاسلام شهیدی اور ان کے ھمراہ موجود وفد سے ملاقات میں شھید گھرانوں کو اسلامی معاشرے کے لئے قابل فخر و مباھات جانا ۔

انہوں نے کہا: اس گھرانوں کی خدمت ایک ارزشمند کام ہے ، شھید فاونڈیشن کے دوش پر ایک سنگین اور با ارزش وظیفہ ہے جس کی انہیں قدر کرنی چاہئے ۔

حضرت آیت الله علوی گرگانی نے تاکید کی: شھداء اور مجاھدین محبوب ترین افراد ہیں اور ان کی جگہ ہمارے دلوں میں ہے ، کیوں کہ یہ ہر سخت گھڑی میں میدان جنگ میں حاضر رہے ہیں اور انہوں نے اپنی جان و مال اور اپنے گھرانے کو خدا کی راہ میں لگا دیا ۔

انہوں نے ایثارگروں کو اسلامی معاشرہ کی اہم فرد جانا اور کہا: ہمارے دینی منابع کے تحت انبیاء الھی اور ائمہ معصومین(ع) کے بعد شھداء اور ایثار گر سب سے برتر ہیں لہذا ان کی خدمت اہمیتوں کی حامل ہے ۔

حضرت آیت الله علوی گرگانی  نے عراق اور شام میں داعش کی مسلسل ہار کی جانب اشارہ کرتے ہوئے جزبہ جھاد و شھادت کے مرھون منت جانا اور کہا: اگر ہمارے جوانوں میں جزبہ جھاد و شھادت نہ ہوتا تو شاید آج شاید کربلا ، نجف ، شام اور حتی ایران بھی نہ ہوتا ۔/۹۸۸/ ن۹۳۰/ک۳۱۴

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬