‫‫کیٹیگری‬ :
21 December 2016 - 21:33
News ID: 425199
فونت
آیت الله نوری همدانی:
حضرت آیت الله نوری همدانی نے اپنے درس خارج میں حوزه علمیہ میں فقہ مقارن کی ضرورت پر تاکید کی اور حوزات علمیہ میں تخصصی دروس کی تقویت پر زور دیا ۔
ایت اللہ نوری ھمدانی

رسا نیوز ایجنسی کے رپورٹر کی رپورٹ کے مطابق، مراجع تقلید قم میں سے حضرت آیت الله حسین نوری همدانی نے آج اپنے درس خارج فقہ کے آغاز پر جو مسجد آعظم قم میں سیکڑوں طلاب و افاضل حوزہ علمیہ قم کی شرکت میں منعقد ہوا ، حوزه علمیہ میں فقہ مقارن اور تخصصی دروس کی تقویت پر زور دیا ۔

انہوں نے طلاب کی توانائیوں اور استعدادوں کے بقدر تخصصی موضوعات میں ان کی تربیت کئے جانے کا مطالبہ کیا اور اسے خاص فوائد کا حامل جانا ۔

حضرت آیت الله نوری همدانی نے حوزات علمیہ میں تخصصی موضوعات کو تقویت دئے جانے کی تاکید کی تاکہ طلاب مختلف موضوعات میں لوگوں کی ضرورتوں کا جواب دیں سکیں ۔

اس مرجع تقلید نے اپنے بیان کے دوسرے حصے میں مرحوم حضرت آیت الله بروجردی کی شخصیت پر نگاہ ڈالتے ہوئے آپ کی علمی کاوشوں کو سراہا اور اس مرجع دین کو محفل علم و دانش کی شمع بتاتے ہوئے اپ کا ایک واقعہ نقل کیا ۔

حضرت آیت الله نوری همدانی نے اسلامی معارف کو نہایت وسیع اور جامع بتایا اور کہا: ان معارف کا استخراج اور اس کی تبیین علمائے شریعت کی ذمہ داری اور ان کا وظیفہ ہے ۔/۹۸۸/ ن۹۳۰/ ک۲۴۸

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬