‫‫کیٹیگری‬ :
23 December 2016 - 19:27
News ID: 425233
فونت
آل خلیفہ حکومت کے اہلکاروں نے بحرین کے عوام کے خلاف اپنی تشدد پسندانہ پالیسیوں کو جاری رکھتے ہوئے دارالحکومت منامہ کے علاقے الدراز میں لوگوں کو نماز جمعہ کی ادائیگی سے روک دیا۔
نماز جمعہ کی ادائیگی سے روک

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق آل خلیفہ حکومت کے فوجیوں نے جمعہ کے روز مسلسل تیئیسویں ہفتے بھی لوگوں کو منامہ کے علاقے الدراز میں واقع مسجد امام صادق (ع) میں نماز جمعہ ادا کرنے کی اجازت نہیں دی۔

الدراز علاقے میں بحرین کے ممتاز عالم دین آیت اللہ شیخ عیسی قاسم کی رہائش گاہ واقع ہے اور آل خلیفہ کے فوجیوں نے اس کا محاصرہ کر رکھا ہے۔ بحرین کے ہزاروں عوام نے جمعرات کے روز دارالحکومت منامہ میں آیت اللہ عیسی قاسم کی حمایت میں زبردست مظاہرہ کیا تھا اور آل خلیفہ حکومت کے مظالم و جرائم کی مذمت کی تھی۔

واضح رہے کہ بحرین میں فروری دو ہزار گیارہ سے بحرین میں آل خلیفہ حکومت کے خلاف پرامن تحریک اور احتجاج کا سلسلہ جاری ہے۔

بحرین کے عوام ملک میں سیاسی اصلاحات، آزادی، عدل و انصاف کے قیام، امتیازی سلوک کے خاتمے اور ملک میں ایک منتخب عوامی جمہوری حکومت کے قیام کا مطالبہ کر رہے ہیں لیکن آل خلیفہ کی حکومت ان کے مطالبات کو طاقت کے زور پر کچل رہی ہے۔/۹۸۹/ف۹۴۰/

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬