رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، سرزمین عراق کے شیعہ عالم دین آیت الله سید محمد تقی مدرسی نے اپنے صادر کردہ پیغام میں اقوام متحدہ کی جانب سے دھشت گردی کے خلاف عالمی تنظیم بنائے جانے کا مطالبہ کیا ۔
انہوں نے گذشتہ ھفتے اردن ، ترکی ، جرمن اور امریکا میں ہونے والے دھشت گردانہ حملے کی شدید مذمت کی اور کہا : دنیا اپنے اتحاد کی حفاظت کرتے ہوئے دھشت گردوں کی مکمل نابودی کی کوشش کرے ۔
سرزمین عراق کے شیعہ عالم دین نے دھشت گردوں کا منھ توڑ جواب دئے جانے کا مطالبہ کیا اور کہا: اگر دنیا نے 11 ستمبر کو امریکا میں ہونے والے حادثہ کے بعد دھشت گردی کا سنجیدگی سے مقابلہ کیا ہوتا تو آج دنیا میں امنیت کا بول بالا ہوتا ۔
انہوں نے یوم ولادت حضرت عیسی مسیح (ع) کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا: ویٹیکن کے صدر آعظم ، اسلام کو دین و تہذیب کے عنوان سے تسلیم کریں اور شدت پسندی کا مقابلہ کریں ۔
آیت الله تقی مدرسی نے یہ بیان کرتے ہوئے کہ دنیا مختلف مشکلات اور بحران سے دوچار ہے کہا: دھشت گردی اور شدت پسندی جیسی مشکلات اور بحران سے نجات کا واحد راستہ ملتوں کے مابین آپسی تعامل ہے ۔/۹۸۸/ ن۹۳۰/ ک۲۵۸