رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اٹلی کا ایک فلمی اسٹار مانوریٹر بالٹزولا نے دینی مفاہیم ، اسلامی کتب اور مقدس مقامات سے آشنائی حاصل کرنے کے بعد ، ایران کے سفر میں اسلامی تعلیمات و معارف سے متاثر ہوکر دین اسلام کو اپنے دین کے طور پر قبول کرلیا۔
انہوں نے حضرت امام علی رضا علیہ السلام کے روضہ منورہ میں مشرف ہوکر کلمہ شہادتین پڑھا اور آزادانہ طور پر مذہب شیعہ کو قبول کرلیا اور مکتب علوی میں اپنی نئی زندگی کا آغاز کیا۔
مانوریٹر بالٹزولا نے دین اسلام میں مذہب شیعہ کو قبول کرنے کے بعد ہمارے رپورٹر سے کہا: میں اپنے والد کی راہنمائی کے ذریعہ کہ جو مسلمان نہیں ہیں دین اسلام کاعاشق ہوگیا تھا اس لیے کہ میرے والد دین اسلام کو ایک مستقل اور آزاد دین کے طور پر پہنچانتے تھے اور کہتے تھے کہ دین اسلام میں انسان مستقیم خداوندعالم سے رابطہ میں رہتا ہے ۔
انہوں نے کہا: میں نے جنتی بھی تحقیق دین اسلام کے بارے میں کی، میں اس بات کی طرف متوجہ ہوا کہ دین اسلام ایک کامل اور آزاد دین ہے کہ جو بھی اس دین سے مشرف ہوتاہےوہ فرائض الہی کو انجام دینے میں خود مختار ہے کہ جہاں چاہے جب چاہے انجام دے سکتا ہے اپنا رابطہ خداوندعالم سے برقرار کرسکتا ہے اس لیے کہ دوسرے دینوں میں مخصوص مکانات جیسے کلیسا و معبد وغیرہ ہی میں خداوندعالم سے رابطہ اور عبادت کی جاسکتی ہے۔
یہ فلمی اسٹار کہ جو نیامسلمان ہوا ہے اس نے اپنا نام رضا رکھا اور کہا: اسلام کو آزاد انسان اس کی صحیح معرفت حاصل کرنے کے بعد قبول کرسکتا ہے اور روحی آمادگی و صحیح فکر کے ذریعہ انسانی قلب اس کو قبول کرتا ہے۔
اس فلمی اسٹار نے وضاحت کی: قرآن کریم انسانی زندگی کے لیے کاملترین کتاب آسمانی ہے اور قرآن کریم کی آیات کے معانی پر توجہ کرنے سے انسان کی ضمیر روشن و بیدار ہوتا ہے ۔
انہوں نے مسلمانوں کے مختلف مناسبتوں سے اجتماعات کی طرف اشارہ کیا کہ وہ بہت ہی اتحاد و اتفا ق کے ساتھ انجام پاتے ہیں ، کہا: میں اسی سال کی گرمیوں کی چھٹیوں میں دین اسلام کی تحقیق کے لیے مشہد مقدس حرم رضوی میں حاضر ہوا مجھے اس مقدس مقام پر عجیب سی کشش نظر آئی کہ جس کی وجہ سے میں دین اسلام خصوصا مذہب شیعہ کا عاشق ہوگیا ۔
اس اٹلی کے فلمی اسٹار نے مزید کہا: میں نے آج کلمہ شہادتین پڑھ کر مذہب شیعہ سے مشرف ہوا ہوں میرا اندرنی حصہ نورانی ہوگیا ہے اور میں احساس کررہا ہوں کہ ایک نئی بہار آج سے شروع ہوئی ہے ۔
قابل ذکر ہے کہ ثقافتی پروڈیکسز جیسے اٹلی زبان میں قرآن کریم اور کچھ کتابیں یادگاری طور پر آستان قدس رضوی کے ادارہ زائرین غیر ایرانی کی جانب سے اس نئے مسلمان کو ہدیہ کے طور پر دیے گئے۔ /۹۸۹/ف۹۴۰/