‫‫کیٹیگری‬ :
26 December 2016 - 13:50
‫نیوز‬ ‫کوڈ‬: 425300
فونت
آیت الله علوی گرگانی:
سرزمین قم ایران کے مشھور عالم دین حضرت آیت الله علوی گرگانی نے عراقیوں کے اتحاد کو داعش اور دھشت گردوں پر پیروزی کا ضامن بتایا ۔
آیت الله علوی گرگانی


رسا نیوز ایجنسی کے رپورٹر کی رپورٹ کے مطابق، گذشتہ روز عراقی حکام کے وفد نے حوزہ علمیہ قم ایران کے مشھور استاد حضرت آیت الله علوی گرگانی کے دولت کدہ پر ان سے ملاقات اور گفتگو کی ۔

سرزمین قم ایران کے مشھور عالم دین نے داعش اور دھشت گرد گروہوں کے مقابل عراقی فوج اور عوامی فورس کی مسلسل کامیابیوں کو اس ملک کی فوج ، عوامی فورس ، حکومت اور ملت عراق کو مبارکباد پیش کی ۔

انہوں نے عراقیوں کے درمیان اتحاد و یکجہتی کے تحفظ کی تاکید اور کہا: اختلافات عراق احزاب اور پارٹیوں میں کمزوری کا سبب بنے گا ۔

حضرت آیت الله علوی گرگانی نے اتحاد کو ھر چیز پر کامیابی کا ضامن جانا اور کہا: خداوند متعال نے اتحاد کی صورت میں کامیابی کی ضمانت لی ہے کہ اس سے سبھی کو درس عبرت حاصل کرنا چاہئے ۔

انہوں نے آخر میں حاضرین کو نصیحیتیں کرتے ہوئے کہا: خدا کے لئے انجام پانے والا ہر عمل کامیابی سے ھمکنار ہوگا ، الحمد للہ شامی مجاھدین کامیابی و کامرانی سے روبرو ہوئے اور انشاء اللہ ہم بہت جلد عراق کی کامیابی کے بھی شاھد ہوں گے ۔

انہوں نے بیان کیا: خداوند متعال سے ہماری دعا ہے کہ اس راہ میں لڑنے والے تمام مجاھدین کی مدد کرے اور انہیں کامیاب و کامران رکھے ۔/۹۸۸/ ن۹۳۰/ ک۲۶۵

تبصرہ بھیجیں
نام:
ایمیل:
* ‫نظریہ‬:
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬