26 December 2016 - 16:20
News ID: 425306
فونت
فرانس نیوز ایجنسی:
فرانس نیوز ایجنسی نے ایک رپورٹ میں ایرانی عیسائیوں کو ملنے والے تحفظ کے بارے میں لکھا ہے کہ ایران، عیسائیوں کے لیے مشرق وسطی کا ایک پرامن ترین ملک ہے۔
عیسائی


رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، فرانس نیوز ایجنسی کی رپورٹ میں آیا ہے کہ بانی انقلاب اسلامی حضرت امام خمینی (رح) کے فرمان کے مطابق عیسائیوں کے ساتھ ساتھ یہودیوں اور زرتشتیوں کو بھی تسلیم کیا گیا ہے اور ان سب کی حمایت کی جاتی ہے۔

اس رپورٹ میں کرسمس کا جشن بہتر طریقے سے منانے کے لیے تہران میں رہنے والے عیسائیوں کو حاصل بھر پور آزادی اور آسانیوں کی طرف اشارہ کرتے ہوئے لکھا گیا ہے کہ ایرانی  عیسائیوں کو ایرانی حکام کی جانب سے کسی قسم کی سخت گیری کا سامنا کرنا نہیں پڑتا ہے۔

فرانس نیوز ایجنسی نے ایرانی عیسائیوں کے مذہبی پیشوا "رمزی گارمو" سے خصوصی بات چیت کی طرف اشارہ کرتے ہوئے لکھا ہے کہ رمزی گارمو نے ایران میں مختلف مذہبی اقلیتوں کو حاصل تحفظ کا ذکر کرتے ہوئے کہا ہے کہ میں اس بات کا شکرگزار ہوں کہ اس جنگ زدہ علاقے میں ایران امن و سکون کا مرکز ہے۔/۹۸۸/ ن۹۴۰

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬