26 December 2016 - 16:36
News ID: 425307
فونت
ایران کے جنوبی، جنوب مغربی اور جنوب مشرقی علاقوں میں سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی اور مسلح افواج کی مشترکہ فوجی مشقیں شرو‏ع ہو گئیں۔
سپاہ پاسداران کی فوجی مشقیں


رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، مدافعین آسمان ولایت سات نامی یہ مشترکہ فوجی مشقیں آج سے شروع ہوئی ہیں۔

ان فوجی مشقوں کے ترجمان بریگیڈیئر جنرل عباس فرج پور علمداری نے کہا ہے کہ فوجی مشقوں کے پہلے مرحلے میں فوجی جوانوں کی مہارت میں اضافہ کرنے، ٹیکٹک میں آزادی اور تیزی و آمادگی نیز فضائیہ کے مختلف قسم کے مقامی و جدید ترین ہتھیاروں کے استعمال میں مہارت کا جائزہ لیا گیا۔

انھوں نے کہا کہ یہ مشترکہ فوجی مشقیں، یا قمر بنی ہاشم کے رزمیہ نعرے کے ساتھ شروع کی گئی ہیں جن کا مقصد فضائیہ کی کارروائیوں میں شامل فوجی اہلکاروں کے درمیان ہم آہنگی پیدا کرنا ہے۔

مشترکہ فوجی مشقوں کے اس ترجمان کے مطابق پیر کے روز انجام پانے والی فوجی مشقوں میں تیزی کے ساتھ مختلف قسم کے ہتھیاروں کی ایک جگہ سے دوسری جگہ منتقلی اور مختلف طرح کے فوجی آلات کا استعمال کیا گیا۔

قابل ذکر ہے کہ مدافعین آسمان ولایت سات نامی ان مشترکہ فوجی مشقوں میں فضائیہ کے ساتھ ساتھ سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی اور مسلح افواج کے مختلف دستوں نے حصہ لیا اور مشترکہ فوجی مشقوں کا پہلا مرحلہ مکمل کامیابی کے ساتھ انجام پایا۔/۹۸۸/ ن۹۴۰

 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬