26 December 2016 - 16:42
News ID: 425309
فونت
ہندوستان کے کلکتہ شہر میں داعش سے تعلق رکھںے والے ایک حملہ آور کی گرفتاری سے اس دہشتگرد گروہ کے حملے کو ناکام بنادیا گیا ہے۔
 دہشت گرد داعش

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ہندوستان کی قومی تحقیقاتی ایجنسی نے پیر کو اعلان کیا ہے کہ کلکتہ کے ایک بازار میں 'محمد مصر الدین ' نامی داعش سے تعلق رکھنے والے ایک حملہ آور کو گرفتار کیا گیا ہے۔

یہ حملہ آور کلکتہ کے ایک بازار میں ہندوستان میں مقیم روسی، امریکی اور برطانوی شہریوں کی آمد و رفت کے راستے میں خودکش دھماکہ کرنا چاہتا تھا لیکن اسے گرفتار کیا گیا۔

اس واقعے کے بعد، اس بازار کے قریب حفاظتی انتظامات کو سخت کردیا گیا ہے۔

ہندوستان کے سیکیورٹی ذرائع کے مطابق محمد مصرالدین کئی عرصے سے شام، افغانستان اور بنگلادیش میں شدت پسندوں سے رابطے میں تھا۔

سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ شام اور لیبیا میں داعش دہشتگرد گروہ کی مسلسل ناکامیوں کے بعد، اس گروہ کے عناصر نے ہندوستان میں دہشتگردانہ حملے کا یہ منصوبہ بنایا تھا۔/۹۸۸/ن۹۴۰

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬