‫‫کیٹیگری‬ :
26 December 2016 - 16:38
News ID: 425308
فونت
ایرانی وزیر دفاع:
ایران کے وزیر دفاع نے کہا ہے کہ انتہا پسند تکفیری گروہ پوری دنیا کی سلامتی کے لئے خطرہ ہیں۔
جنرل حسین دھقان

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر دفاع جنرل حسین دہقان نے اس بات کا ذکر کرتے ہوئے کہ تکفیری گروہوں سے لاحق خطرہ، صرف عراق و شام تک محدود نہیں ہے، کہا کہ ایران علاقے کی سلامتی کو اپنی سلامتی سمجھتا ہے اور اس کا خیال ہے کہ علاقے میں بدامنی پوری دنیا کے لئے خطرہ ہے۔

ایران کے وزیر دفاع نے کہا کہ ایران کے صدر ڈاکٹر حسن روحانی کی جانب سے اقوام متحدہ میں تشدد و انتہا پسندی کے خلاف مہم کی تجویز سے اس بات کی نشاندہی ہوتی ہے کہ ایران، اس چیز کے خلاف مہم کا علمبردار ہے کہ جس نے پوری دنیا کی سلامتی کو خطرے سے دوچار کر دیا ہے۔

بریگیڈیر جنرل حسین دہقان نے انتہا پسند تکفیری گروہوں کے خلاف ایران کی مہم کو ایک انسانی ہدف قرار دیا اور کہا کہ اقوام عالم، ایسے لوگوں سے بہت زیادہ نفرت کرتی ہیں جو بے گناہوں کا خون بہانے سے نہیں ڈرتے اس لئے پوری توانائی سے ایسے قاتلوں کا مقابلہ کیا جانا بہت ضرورت ہے۔/۹۸۸/ ن۹۴۰

 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬