26 December 2016 - 10:38
News ID: 425293
فونت
شام کے صوبہ حمص میں شام اور روس کے مشترکہ آپریشن میں بہت سے دہشت گردوں کے مارے جانے کی خبر ہے ۔
شام میں دھشت گرد ہلاک

 

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، شام کے الاخباریہ ٹی وی کے مطابق شامی افواج نے اتوار کو صوبہ حمص کے جنوبی علاقے میں دہشت گردوں کے ایک مرکز پر بڑا حملہ کیا ۔ اس حملے میں بہت سے دہشت گرد ہلاک ہوگئے جن میں دو دہشت گرد سرغنہ بھی شامل ہیں ۔ دوسری طرف روسی جنگی طیاروں نے تیفور فوجی ہوائی اڈے کے اطراف میں داعش کے ٹھکانوں پر زبرست بمباری کی ہے۔ اس بمباری میں بہت سے دہشت گردوں کے ہلاک اور زخمی ہونے کی خبر ہے۔

قابل ذکر ہے کہ تیفور فوجی ہوائی اڈہ حمص کے مضافات میں واقع ہے ۔ داعش گروہ کے افراد اس پر قبضہ کرنے کی کوشش کررہے تھے کہ روسی جنگی طیاروں نے بمباری کرکے ان کے حملے کو ناکام بنادیا۔ شام سے موصولہ ایک اور خبر میں بتایا گیا ہے کہ دہشت گردوں نے دارالحکومت دمشق کے مضافات میں واقع القصاع نامی علاقے پر مارٹر گولے داغے ہیں ۔

شام کے علاقے حسکہ سے بھی رپورٹ ملی ہے کہ داعش نے اس علاقے میں اپنی سرگرمیاں بڑھا دی ہیں اور ان کی کوشش ہے کہ یہ علاقہ ان کے ہاتھ سے نہ نکلنے پائے ۔ یاد رہے کہ داعش نے حسکہ میں اپنے بہت سے افراد کو جو فرار کررہے تھے، موت کے گھاٹ اتار دیا ہے۔

دوسری جانب شام کے الاخباریہ ٹی وی نے  شام کے صوبہ حمص میں شام اور روس کے مشترکہ آپریشن میں بہت سے دہشت گردوں کے مارے جانے کی خبر ہے ۔

اس رپورٹ کے مطابق شامی افواج نے اتوار کو صوبہ حمص کے جنوبی علاقے میں دہشت گردوں کے ایک مرکز پر بڑا حملہ کیا ۔ اس حملے میں بہت سے دہشت گرد ہلاک ہوگئے جن میں دو دہشت گردہ سرغنہ بھی شامل ہیں ۔

دوسری طرف روسی جنگی طیاروں نے تیفور فوجی ہوائی اڈے کے اطراف میں داعش کے ٹھکانوں پر زبرست بمباری کی ہے۔ اس بمباری میں بہت سے دہشت گردوں کے ہلاک اور زخمی ہونے کی خبر ہے۔

قابل ذکر ہے کہ تیفور فوجی ہوائی اڈہ حمص کے مضافات میں واقع ہے ۔ داعش گروہ کے افراد اس پر قبضہ کرنے کی کوشش کررہے تھے کہ روسی جنگی طیاروں نے بمباری کرکے ان کے حملے کو ناکام بنادیا۔شام سے موصولہ ایک اور خبر میں بتایا گیا ہے کہ دہشت گردوں نے دارالحکومت دمشق کے مضافات میں واقع القصاع نامی علاقے پرمارٹر گولے داغے ہیں ۔

شام کے علاقے حسکہ سے بھی رپورٹ ملی ہے کہ داعش نے اس علاقے میں اپنی سرگرمیاں بڑھا دی ہیں اور ان کی کوشش ہے کہ یہ علاقہ ان کے ہاتھ سے نہ نکلنے پائے ۔ یاد رہے کہ داعش نے حسکہ میں اپنے بہت سے افراد کو جو فرار کررہے تھے، موت کے گھاٹ اتار دیا ہے۔/۹۸۸/ ن۹۴۰

 


 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬