رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، سہ ملکی سرکاری دورے سے واپسی پر تہران میں صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے صدر حسن روحانی نے کہا کہ خطے کے حالات کے پیش نظر ایران اور ہمسایہ ملکوں کے درمیان تعلقات اور صلاح و مشورے کا فروغ مشکلات پر قابو پانے کے لیے اتنہائی ضروری ہے۔
صدر حسن روحانی نے واضح کیا کہ پابندیوں کے خاتمے کے بعد خطے اور ایران کے ہمسایہ ممالک، تہران کے ساتھ اقتصادی تعلقات کو مضبوط تر بنانے کے خواہاں ہیں لہذا ہمیں اس کے لیے لازمی سہولتوں کے پیکیج تیار کرنا ہوں گے۔
صدر مملکت نے آرمینیا، قزاقستان اور کرغیزستان کے ساتھ تعلقات کے فروغ کی ضرورت پر تاکید کرتے ہوئے کہا کہ مذکورہ ملکوں کے دورے کے موقع پر یوروایشیائی یونین کے ساتھ ترجیحی تجارت کے معاہدے اور اس تنظیم میں ایران کی شمولیت کے بارے میں بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔
صدر حسن روحانی وسطی ایشیا کے تین ملکوں آرمینیا، کرغیزستان اور قراقستان کا تین روزہ دورہ مکمل کرکے جمعے کی شب تہران واپس پہنچ گئے ہیں۔ اس موقع پر ایران اور مذکورہ ملکوں کے درمیان تعاون کے پندرہ سمجھوتوں اور یادداشتوں پر بھی دستخط کیے گئے۔/۹۸۸/ ن۹۴۰