رسا نیوز ایجنسی کی پریس ٹی وی سے رپورٹ کے مطابق، امریکہ کی خفیہ ایجنسی سی آئی اے کے سربراہ جان برینن نے شام کے بحران میں واشنگٹن کے کردار کا اعتراف کرتے ہوئے حلب شہر میں شامی فوج کے ہاتھوں دہشتگردوں کی شکست پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔
جان برینن نے اس بات کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہ شام میں حکومت مخالف مسلح گروہوں کی کامیابی سے وابستہ واشنگٹن کی امیدیں خاک میں مل گئیں، کہا کہ اس موضوع کو نظرانداز نہیں کیا جا سکتا کیونکہ شام کے بحران میں امریکہ کا بنیادی کردار رہا ہے۔
امریکہ کی خفیہ ایجنسی سی آئی اے کے سربراہ نے مزید کہا کہ حلب میں حکومت مخالف مسلح گروہوں کی شکست کا مطلب ہرگز یہ نہیں ہے کہ یہ مسلح گروہ شام میں مکمل طور پر ختم ہوگئے ہیں۔
اسی طرح جان برینن نے اس بات کا اعتراف بھی کیا کہ امریکہ اپنی فوجی طاقت کے باوجود دوسرے ملک (شام) کی تبدیلیوں پر اثرانداز نہیں ہو سکا۔/۹۸۸/ ن۹۴۰