26 December 2016 - 10:45
News ID: 425295
فونت
صیہونی حکومت کے وزیر جنگ نے فلسطینی انتظامیہ کے ساتھ تعلقات ختم کرنے کا فرمان جاری کیا ہے ۔
اسحاق ہرزوگ

 

رسا نیوز ایجنسی کی قدس نٹ سے رپورٹ کے مطابق، فلسطین  کےمقبوضہ علاقوں میں صیہونی کالونیوں کی تعمیر پر پابندی کے سلسلے میں سلامتی کونسل کی قرار داد کی منظوری کے بعد ، صیہونی وزیر جنگ اویگڈر لیبرمین نے اپنے فرمان میں کہا ہے کہ اب اس کے بعد مقبوضہ علاقوں میں اسرائیلی امور کے کوآرڈی نیٹر کو فلسطینی انتظامیہ کے نمائندوں کے ساتھ رابطہ قائم کرنے کا حق نہیں ہے-

اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے جمعے کی رات صیہونی حکومت کی مذمت میں قرارداد تیئیس چونتیس جاری کی جس کے حق میں چودہ ووٹ ڈالے گئے جبکہ امریکہ نے اس کی مخالفت میں ووٹ ڈالا-

اسرائیلی پارلیمنٹ میں اپوزیشن لیڈر اسحاق ہرزوگ نے سلامتی کونسل کی قرارداد پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے صیہونی وزیر اعظم نتین یاہو کے استعفے کا مطالبہ کیا ہے-

ہرزوگ نے کہا کہ یہ قرارداد اسرائیل کی شکست ہے اور بہت پہلے اس کی پیشگوئی کی جا سکتی تھی - صیہونی ممبر پارلیمنٹ اور سابق وزیر خارجہ تزیپی لیونی نے بھی تاکید کے ساتھ کہا کہ کالونیوں کی تعمیر روکنے کے سلسلے میں سلامتی کونسل کی قرار داد کے ذمہ دار نتین یاہو ہیں اس لئے انھیں ضرور اقتدار سے الگ ہوجانا چاہئے -/۹۸۸/ ن۹۴۰

 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬