‫‫کیٹیگری‬ :
27 December 2016 - 17:46
News ID: 425327
فونت
ایک جرمن خاتون نے حضرت امام علی رضا علیہ السلام کے روضہ منورہ میں حاضر ہوکر دین اسلام سے مشرف ہوئی اور مذہب شیعہ کو قبول کرلیا۔
امام رضا علیہ السلام کے روضہ مبارک سے اربعین حسینی کے خدام کا اعزام

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق ہانانلہ رضا جرمنی کی 25 سالہ خاتون نے کہ جو پہلی مرتبہ حضرت امام علی رضا علیہ السلام کے روضہ منورہ میں مشرف ہوئی اور دین اسلام سے مشرف ہوکر مذہب شیعہ کو قبول کرلیا ہے اور کلمہ شہادتین زبان پر جاری کرکے اپنا نام زہرا رکھا۔

آستان قدس رضوی کے ادارہ زائرین غیر ایرانی کے آفس میں ایک جلسہ منعقد ہوا کہ جس میں سید جواد ہاشمی نژاد نےپہلے اس جرمن خاتون کو دین اسلام ، اصول دین اور کلمہ شہادتین کے پڑھنے کا طریقہ اور مذہب شیعہ کے متعلق توضیح دی  اورکہا: دین اسلام سے مشرف ہونا ایک الہی توفیق ہے کہ جو آگاہانہ طور پر آپ کو نصیب ہوئی ہے۔

انہوں نے اس بیان کے ساتھ کہ عصر حاضر میں اسلام دشمن طاقتوں کی کوشش ہے کہ اس الہی دین کو بے اہمیت بناکر پیش کریں ، کہا: عصر حاضر میں مغربی میڈیا دین اسلام کی حقیقتوں کو کمزور کرنے کی فکر میں ہے اور مختلف طریقوں سے چاہتا ہے اسلامی حقیقت کو بے قیمت بنا کر پیش کرے۔

آستان قد س رضوی کے ادارہ زائرین غیر ایرانی کے مدیر نے کہا: یہ ادارہ غیرایرانی زائرین سے مربوط ہے اور حضرت امام علی رضا علیہ السلام کے زائرین کی مختلف مذہبی ، تبلیغی  خدمات انجاد دیتا ہے ۔

ہانانلہ رضا نے بھی اس جلسہ میں کہا: میں نے اسلامی کتابوں کا مطالعہ کرکے اپنا نام زہرا رکھا ہے اور مجھ کو امید ہے کہ حضرت فاطمہ زہرا علیہا السلام سے نمونہ حاصل کرسکوں اور اہل بیت علیہم السلام سے توسل کے ذریعہ اپنی الہی تکالیف کو صحیح انجام دے سکوں۔

انہوں نے مزید کہا: میرا اسلام قبول کرنے کا اصلی سبب حضرت امام حسین علیہ السلام اور واقعہ کربلا کا مطالعہ تھا اور حضرت اور آپ کے اصحاب باوفا کی شہادت کی کیفیت ۔ اور میں ایک سال سے غیر رسمی طور سے اسلام کو قبول کرچکی تھی لیکن آج حضرت امام علی رضا علیہ السلام کے روضہ منورہ میں حاضر ہوکر کلمہ شہادتین پڑھ کر رسمامسلمان و شیعہ ہورہی ہوں ۔

ہانانلہ رضا نے کہا: مجھے احساس ہے کہ میں حضرت امام علی رضا علیہ السلام کے روضہ منورہ میں حاضر ہوکر روحانی و معنوی حالت اور اہل بیت  علیہم السلام سے محبت و عشق اپنے اندر محسوس کررہی ہوں ۔

انہوں نے اس بیان کے ساتھ کہ قرآن کریم خداوندعالم کا کلام ہے اورکوئی بھی انسان اس طرح کی کتاب لکھنے پر قدرت نہیں رکھتا کہا: تمام ادیان میں دین اسلام غنی ترین دین ہے کہ جس میں قرآن کریم اور اہل بیت علیہم السلام کی فرمائشات جیسی چیزیں موجود ہیں۔

قابل ذکر ہے ؛ آستان قدس رضوی کے ادارہ زائرین غیر ایرانی کے مدیر کی جانب سے اس نومسلم جرمن خاتون کو ثقافتی پروڈیکسز، جرمنی زبان میں قرآن کریم ، نماز کی چادر، جانمازیادگار کے طور پر ہدیہ دیے گئے۔/۹۸۹/ف۹۴۰/

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬