‫‫کیٹیگری‬ :
28 December 2016 - 15:24
News ID: 425337
فونت
امیرعبداللہیان:
اسلامی جمہوریہ ایران کی پارلیمنٹ کے اسپیکر کے معاون خصوصی نے یمن کے خلاف سعودی عرب کی جارحیت کو سعودی حکام کی سیاسی غلطی قرار دیا۔
حسین امیر عبداللہیان

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق ، اسلامی جمہوریہ ایران کی پارلیمنٹ کے اسپیکر کے معاون خصوصی حسین امیر عبداللہیان نے منگل کو تہران میں یمن کی اعلی انقلابی کونسل کے رکن «رضوان الحیمی» سے ملاقات میں کہا کہ سعودی عرب نے غلط پالیسی اختیار کرکے یمن کے بحران میں اضافہ کیا ہے۔

امیر عبداللہیان نےاس بات کا ذکر کرتے ہوئے کہ یمن کے خلاف جنگ علاقے میں بدامنی اور عدم استحکام کا باعث بنی ہے کہا کہ یمن پر سعودی اتحاد کی جارحیت تکفیری دہشتگردی کی بڑھتی ہوئی لہر میں اضافے کا باعث بنی اور اس جارحیت کے نتیجے میں ایک غریب اسلامی ملک کی بنیادی تنصیبات تباہ ہوگئیں اور بہت سے یمنی شہری جاں بحق یا آوارہ وطن ہوگئے۔

اسلامی جمہوریہ ایران کی پارلیمنٹ کے اسپیکر کے معاون خصوصی نے کہا کہ دہشتگردی سے مقابلے کی راہ میں یمن کے حکام اور عوام کی استقامت، اس ملک کی ارضی سالمیت، اتحاد اور خودمختاری کی حفاظت کا باعث بنی اور اسلامی جمہوریہ ایران سیاسی طریقے سے بحران یمن کے حل پر تاکید کرتا ہے۔

یمن کی اعلی انقلابی کونسل کے رکن «رضوان الحیمی» نے بھی اس ملاقات میں کہا کہ یمنی عوام، صیہونی وہابی دشمن اور اس کے پٹھووں پر اپنی کامیابی کو اسلامی جمہوریہ ایران کی سیاسی اور معنوی حمایت کا مرہون منت قرار دیتے ہیں۔/۹۸۸/ ن۹۴۰

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬